زخمیوں کی عیادت کی اور سہولیات فراہم کرنے کا حکم بھی دیا


پشاور وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے پشاو ر کا دورہ کیا، جہاں وزیراعظم کو خیبرپختونخوا کی مجموعی سکیورٹی صورتحال سمیت خار خودکش دھماکوں اور دہشت گردی کی تحقیقات پر پیشرفت کی ، دہشتگردوں اور سہولت کاروں کے درمیان رابطوں کے خاتمے اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات کے حوالے سے بریفنگ بھی دی گئی۔
وزیراعظم شہباز شریف اور چیف آف آرمی سٹاف جنرل عاصم منیر نے زیر علاج زخمی افراد کی عیادت کے لئے سی ایم ایچ کا دورہ بھی کیا اور ان سے صحت کے بارے میں دریافت کیا۔
وزیراعظم نے خودکش دھماکہ کے متاثرین کے خاندانوں کو یقین دلایا کہ قوم دکھ کی اس گھڑی میں ان کے ساتھ کھڑی ہے اور ان کے نقصان میں برابر کی شریک ہے۔
میڈیا ذرائع کے مطابق وزیر اعظم نے خودکش دھماکوں میں افغان شہریوں کے ملوث ہونے، سرحد پار سے معصوم شہریوں پر بزدلانہ حملوں کی منصوبہ بندی کرنے اور پاکستان دشمن عناصر کی کارروائیوں پر تشویش کا اظہار کیا۔اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ افغان عبوری حکومت کو اپنی سرزمین کسی دوسرے ملک میں دہشتگردی کے لئے استعمال ہونے سے روکنے کے لئے ٹھوس اقدامات اٹھانے چاہئیں۔
وزیراعظم شہباز شریف اور آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا پشاور کا دورہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/EbgdSfNnTD
— GNN (@gnnhdofficial) August 1, 2023
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- a day ago
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 5 hours ago
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 5 hours ago
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 6 hours ago

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 9 hours ago
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 6 hours ago
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک
- 3 days ago

عارف حبیب کنسورشیم نے135 ارب روپے میں پی آئی اے خرید لی
- a day ago
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 5 hours ago
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- a day ago
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- a day ago

فیلڈ مارشل عاصم منیر کی ایشیا کپ فاتح پاکستان انڈر19 کرکٹ ٹیم سے ملاقات
- 2 days ago
