قومی اسمبلی اجلاس میں وفاقی وزیر پارلیمانی امور مرتضیٰ جاوید عباسی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023کو ضمنی ایجنڈے کے طور پر پیش کیا


نیشنل اسمبلی نے آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023 کی منظوری دے دی۔ اجلاس کے دوران یونیورسٹیز کے قیام کے بلز پر حکمران اتحاد کے ارکان آمنے سامنے آ گئے۔ ڈپٹی اسپیکر کی مداخلت کے باوجود بھی پیپلز پارٹی اور ن لیگ کے درمیان تنازع حل نہ ہوسکا۔
تفصیلات کے مطابق قومی اسمبلی کا اجلاس ڈپٹی اسپیکر زاہد اکرم درانی کی صدارت میں ہوا، جس میںمیں متعدد بلز پیش ہوئے اور کئی منظور بھی ہوگئے۔ ایوان نے آفیشل سیکرٹ ایکٹ ترمیمی بل 2023کی منظوری دے دی۔
ترمیمی بل 2023 کے مطابق کوئی شخص جو جان بوجھ کر امن عامہ کا مسئلہ پیدا کرتا ہےیا فساد پیدا کرنے کی کوشش کرتا ہے یا ریاست کےخلاف کسی ایجنڈے میں کام کرتا ہے، ممنوعہ جگہ پر حملہ کرتا یا نقصان پہنچاتا ہے جس کا مقصد براہ راست یا بالواسطہ دشمن کو فائدہ پہنچانا ہے تو وہ جرم کا مرتکب ہوگا۔
بل کے مطابق انٹیلی جنس ایجنسیاں کسی بھی وقت بغیر وارنٹ کے کسی بھی جگہ داخل ہوکر تلاشی لے سکتی ہیں یا طاقت کا استعمال کرسکتی ہیں، تفتیشی افسر ایف آئی اے کا آفیسر ہوگا، مذکورہ افسر کی تقرری ڈی جی ایف آئی اے کرے گا ضرورت پڑنے پر مشترکہ تحقیقاتی ٹیم بھی تشکیل دی جاسکے گی۔
آفیشل سیکریٹ ایکٹ ترمیمی بل قومی اسمبلی سے منظور#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/dugVPyT9kB
— GNN (@gnnhdofficial) August 1, 2023

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی کا دورہ برونائی ، دونوں ممالک کے مابین دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 9 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 6 گھنٹے قبل

قومی بچت اسکیموں کے منافع کی شرخ میں تبدیلی کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری
- 9 گھنٹے قبل

بجلی کی قیمتوں میں تین ماہ کیلئے اضافے کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

اسلام آباد میں ڈینگی کے وار جاری،گزشتہ 24 گھنٹوں میں 10 نئے کیسز رپورٹ
- 11 گھنٹے قبل

پاک افغان طالبان کے درمیان دہشت گردی کی روک تھام کے لیے مذاکرات کا تیسرا دور آج ہوگا
- 12 گھنٹے قبل

ٹرمپ کے حکم پر تین دہائیوں بعد ایٹمی تجربات کا آغاز،بین البراعظمی بیلسٹک میزائل کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا جنوبی افریقا کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
- 6 گھنٹے قبل

ایل او سی کے دونوں اطراف کشمیری آج یوم شہدا جموں منا رہے ہیں
- 10 گھنٹے قبل

ٹرمپ انتظامیہ نےاب تک 80 ہزار غیر ملکیوں کے ویزے منسوخ کردیئے ہیں
- 5 گھنٹے قبل

27ویں آئینی ترمیم کی حمایت، وزیر اعظم سے ملاقات میں ایم کیو ایم پاکستان نے اپنے مطالبات رکھ دیئے
- 7 گھنٹے قبل

امریکی صدر کا پاک بھارت جنگ کے دوران 7 کی بجائے 8 طیارے گرائے جانے کا دعویٰ
- 12 گھنٹے قبل









