Advertisement
پاکستان

ترکیہ کے نائب صدر کی پاکستان آمد

وزیراعلی سندھ مراد علی شا ہ نے ترکیہ کے نائب صدر کاائیر پورٹ پر استقبال کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 سال قبل پر اگست 2 2023، 5:45 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے
ترکیہ کے نائب صدر کی پاکستان آمد

ترکیہ کے نائب صدر پاکستان کے 2 روزہ دورے پر کراچی پہنچ گئے ہیں جب کہ وزیراعظم شہبازشریف بھی کل ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچیں گے۔

پاکستان اور ترکیہ کے درمیان دفاع سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کیلئے مفاہمت کی یادداشتوں پر دستخط متوقع ہیں۔ وزیر اعظم شہباز شریف اور ترکیہ کے نائب صدر کراچی شپ یارڈ میں تقریب میں شریک ہوں گے۔

ترجمان دفترخارجہ کے مطابق  پاکستان اور ترکی کے درمیان گہرے برادرانہ تعلقات ہیں اور ہمیشہ قا ئم رہیں گے  ملجم پراجیکٹ میری ٹائم ڈومین میں دوطرفہ تعاون کی پائیدار علامت ہے  منصوبہ پاک بحریہ کی اہم سیکیورٹی ضروریات کو پورا کرے گا۔

Advertisement
Advertisement