عدالت نے توشہ خانہ کیس کے 4 گواہان کو غیرمتعلقہ قراردے دیا،کل تک گواہ پیش نہ کیے تو فیصلہ کردیں گے ،عدالت
اسلام آباد کی ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس پر سماعت کرتے ہوئے استفسار کیا ہے کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا


ایڈیشنل سیشن جج ہمایوں دلاور نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کے خلاف توشہ خانہ فوجداری کیس کی سماعت کی،چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل خالد یوسف اور مرزا عاصم بیگ بھی عدالت میں آئے۔
سماعت کےدوران الیکشن کمیشن کے وکیل سعد حسن بھی عدالت میں پیش ہوئے
وکیل نے عدالت کو بتایا کہ خواجہ حارث سپریم کورٹ میں کیسز میں مصروف ہیں لہذا عدالت سے درخواست ہے کہ 12 بجے تک کا وقت دے دیا جائے ۔
جس پر الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ آج خواجہ حارث نے گواہوں کی لسٹ عدالت میں پیش کرنی تھی۔
جس پر جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیتے ہوئے کہا کہ اگر آج گواہوں کی لسٹ جاری نہ کی گئی تو آپ کا رائٹ ختم کردیں گے۔
جس کے بعدعدالت نے کیس کی سماعت میں 12 بجے تک کا وقفہ کردیا۔
وقفے کے بعد جب سماعت شروع ہوئی تو چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل بیرسٹر گوہر عدالت کے روبرو پیش ہوئے۔
بیرسٹر گوہر کی جانب سے پرائیویٹ 4 گواہان کی لسٹ عدالت میں جمع کروا دی گئی، جس پر جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ آج آپ نے گواہان کو پیش کرنا تھا صرف لسٹ کی فراہمی نہیں کرنی تھی،
اس موقع پر الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے دلائل بھی پیش کیے کہ سوال جھوٹے ڈیکلیریشن کا ہے، کوئی بھی دفاع نہیں لیتا کہ یہ فارم میں نے پُر نہیں کیا بلکہ کسی دوسرے نے کیا ہے ، فارم بی سے متعلق شہادت آنی ہے کہ ڈیکلیریشن جھوٹا نہیں تھا۔
وکیل الیکشن کمیشن نے کہا کہ ہارون یوسف پی ٹی آئی کے سینٹرل انفارمیشن سیکرٹری ہیں جنہیں عمران خان کے وکیل پیش کرنا چاہتے ہیں۔
الیکشن کمیشن کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ جس کو گھڑی فروخت کی وہ گواہ ہوتا تو بات سمجھ میں آتی تھی، اس پر عمران خان کے وکیل بیرسٹر گوہر علی خان نے کہا کہ یہ غیر ضروری بات کر رہے ہیں۔
اس پر جج ہمایوں دلاور نے ریمارکس دیے کہ آپ دونوں غیر ضروری بات نہ کریں، آپ کو بار بار وقت دے رہے ہیں اور تین گھنٹے سے عدالت تحمل کا مظاہرہ کر رہی ہے۔
عدالت نے چیئرمین پی ٹی آئی کے وکلا کی جانب فراہم کی جانے والی لسٹ کو مسترد کردیا۔ جج ہمایوں دلاور نے کہا کہ ملزم کے وکلا گواہان کو کیس سے متعلق ثابت کرنے میں ناکام رہےہیں۔
عدالت نے فریقین کو حتمی دلائل کے لیے کل طلب کرلیا ہے عدالت نے کہا کہ اگر کل فریقین حتمی دلائل نہیں دیتے تو فیصلہ محفوظ کر لیا جائے گا۔ عدالت نے کیس کی سماعت کل 11 بجے تک ملتوی کردی۔
سیشن کورٹ اسلام آباد نے چیئرمین پی ٹی آئی کی اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کی درخواست مسترد کر دی#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/TEAERaQZjm
— GNN (@gnnhdofficial) August 2, 2023

شہباز شریف کی 27 ویں آئینی ترمیم سے وزیراعظم کے استثنیٰ کی شق واپس لینے کی ہدایت
- 18 گھنٹے قبل

امریکی صدر ٹرمپ نے جنوبی افریقہ میں ہونیوالے جی 20 اجلاس کا بائیکاٹ کردیا
- ایک دن قبل

ٹرمپ انتظامیہ کا موٹاپے اور ذیابیطس میں مبتلا غیر ملکیوں کو امریکا کا ویزانہ دینے کا اعلان
- 21 گھنٹے قبل

پیوٹن کی جانب سے جوہری تجربے کی تیاری کے حکم پر عمل شروع کر دیا گیا ، روسی وزیر خارجہ
- 19 گھنٹے قبل
ون ڈے اور ٹی 20 سہ ملکی سیریز کیلیے سری لنکا کی کرکٹ ٹیم پاکستان پہنچ گئی
- ایک دن قبل

اپوزیشن اتحاد کا مجوزہ 27 ویں آئینی ترمیم کے خلاف ملک گیر تحریک چلانے کا اعلان
- 20 گھنٹے قبل

جعل سازی سے پاکستانی شہریت حاصل کرنے کی کوشش ناکام،افغان شہری سمیت 4 ملزمان گرفتار
- 17 گھنٹے قبل

وزیر اعظم شہباز شریف کا دورہ آذربائیجان، ترکیے کے صدر طیب اردوان سے ملاقات
- ایک دن قبل

لاہور میں مزارِ اقبال پر گارڈز کی تبدیلی کی پُروقار تقریب، پاک بحریہ کے دستے نے فرائض سنبھال لیے
- ایک دن قبل

ہزاروں سال نرگس اپنی بے نوری پر روتی ہے۔۔۔۔ مفکر پاکستان علامہ محمد اقبالؒ کا 148واں یومِ ولادت
- ایک دن قبل

ہانگ کانگ سکسز ٹورنامنٹ: سیمی فائنل میں پاکستان نے آسٹریلیا کو شکست دیدی
- 20 گھنٹے قبل

عالم اسلام کیخلاف لڑائی متحد ہو کر نہ لڑی تو پھر سب کی حالت غزہ اور کشمیر جیسی ہو گی، خواجہ آصف
- 19 گھنٹے قبل




.jpg&w=3840&q=75)





