وزیراعظم آج وزارتِ اطلاعات و نشریات اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین صحت انشورنس کارڈ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے
وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کریں گے


اسلام آباد۔: وزیراعظم محمد شہباز شریف آج جمعرات کو وزارتِ اطلاعات و نشریات اور اسٹیٹ لائف انشورنس کے مابین ملکی میڈیا ہاؤسز سے منسلک صحافیوں اور میڈیا ورکرز اور فلم انڈسٹری سے منسلک فنکاروں اور تکنیکی کارکنان کے لیے صحت انشورنس کارڈ کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کی تقریب میں شرکت کریں گے۔
اس منصوبے کے تحت تمام اراکین کو صحت سے متعلق ہنگامی اخراجات کے لیے سالانہ 15 لاکھ روپے کی صحت انشورنس مہیا کی جائے گی۔ وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیراعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔
وزیراعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد میں مختلف ترقیاتی منصوبوں کا افتتاح کریں گے اور سنگِ بنیاد رکھیں گے۔ ان منصوبوں میں بھارہ کہو بائی پاس کا افتتاح اور سرینا چوک پر انڈر پاس کی تعمیر کا سنگِ بنیاد شامل ہیں۔ ان موقعوں پر وزیر اعظم تقاریب سے خطاب بھی کریں گے۔ وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف اسلام آباد میں ڈیجیٹل یوتھ ہب کا افتتاح کریں گے۔
وزیرِ اعظم کی پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کی ترقی کے وژن کے تحت نوجوانوں کو ایک ہی ڈیجیٹل پلیٹ فارم سے تعلیم کی بین الاقوامی معیار کی سہولیات، روزگار، دیگر تعمیراتی سرگرمیوں اور ماحولیات کے حوالے سے آسان رسائی فراہم کرے گا۔وزیرِ اعظم تقریب سے خطاب بھی کریں گے۔

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 6 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 9 گھنٹے قبل







