جی این این سوشل

جرم

گھریلو جھگڑے پر باپ کے ہاتھوں 3 معصوم بچیاں قتل

میانوالی : دائودخیل میں باپ کے ہاتھوں 3 معصوم بچیاں قتل ، جاں بحق بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گھریلو جھگڑے پر باپ کے ہاتھوں 3 معصوم بچیاں قتل
گھریلو جھگڑے پر باپ کے ہاتھوں 3 معصوم بچیاں قتل

تفصیلات کے مطابق  میانوالی کے علاقے دائودخیل میں باپ کے ہاتھوں 3 معصوم  بچیاں قتل ،  گھریلو جھگڑے پر باپ نے بچیوں پر فائرنگ کردی، پولیس موقع پر پہنچ گئی ہے۔جاں بحق بچیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ  پولیس تفتیش میں مصروف ہے، ملزم کو گرفتار کرلیا گیا ہے،  ظالم باپ کو بیٹا پیدا نہ ہونے کا رنج تھا۔

خیال رہے کہ قاتل باپ پہلے اپنے آپ کو بھی گولی مار کر خودکشی کی کوشش کرچکا ہے،  جاں بحق بچیوں کی عمریں ڈیڑھ سال ،3  سال اور 4 سال ہیں ۔

تجارت

سعودی سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی سرمایہ کاروں کا تحفظ یقینی بنائیں گے ، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے یقین دلایا ہے کہ حکومت ملک میں جاری مشترکہ منصوبوں کی تکمیل کے لیے سعودی سرمایہ کاروں اور تاجروں کو مکمل تعاون فراہم کرے گی۔

وزیر اعظم نے اُمید ظاہر کی کہ بہت جلد سعودی سرمایہ کاروں کے ساتھ اربوں روپے کے معاہدوں پر دستخط کیے جائیں گے۔

انہوں نے سعودی سرمایہ کاروں کو ہر طرح کی رکاوٹ سے آزاد جامع لائحہ عمل فراہم کرنے کیلئے حکومت کے عزم کا بھی اعادہ کیا ، شہباز شریف نے کہا کہ حکومت ملک میں غیرملکی سرمایہ کاری میں حائل بیورو کریسی کی تمام رکاوٹوں اور سرخ فیتے کے خاتمے کیلئے پرعزم ہے۔

پاکستان اور سعودی سرمایہ کاروں کے درمیان کاروباری ملاقات کے دوران ٹھوس پیش رفت پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے وزیر اعظم نے پاکستان کا دورہ کرنے پر سعودی وفد کا شکریہ ادا کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید

عمران خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا ، شیر افضل مروت

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

شیر افضل مروت کی بانی پی ٹی آئی سے ملاقات سے متعلق خبروں کی تردید

شیر افضل مروت کی بانی چیئرمین کی ملاقات سے انکار کی خبروں کی تردید

تحریک انصاف کے رہنما شیر افضل مروت نے بانی چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی طرف سے ملاقات سے انکار کی خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا ۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا کہ عمران خان نے مجھ سے ملنے سے انکار نہیں کیا، اڈیالہ جیل سپرنٹنڈنٹ اسد وڑائچ کر سکتے ہیں وہ یہ ہیں کہ خان نے جیل حکام سے کہا کہ وہ مجھ سے تنہائی میں ایک خصوصی ملاقات کا اہتمام کریں جسے جیل حکام نے انکار کر دیا

انہوں نے کہا کہ طے شدہ طریقہ کار کے مطابق انہوں نے منگل کو چھ افراد کو ایک ساتھ ملاقات کا موقع دیا۔ پھر، بانی چیئرمین نے یہ بتانے کو کہا کہ میں مقدمے کی سماعت کے دوران کل ان سے مل سکتا ہوں۔ انشاءاللہ کل ان سے ملوں گا۔

واضح رہے کہ اپنے گزشتہ روز کے ٹویٹ میں شیر افضل مروت نے کہا تھا کہ بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے پی اے سی چیئرمین شپ کےلے اب تک اپنا فیصلہ تبدیل نہیں کیا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

رفاہ : تین اسرائیلی حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

غزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

رفاہ :   تین  اسرائیلی  حملوں میں بارہ فلسطینی شہید

رفاہ میں اسرائیل کے تین حملوں میں بارہ فلسطینی شہید ہوگئے ہیں ۔ 

ادھرغزہ اور مصر کے درمیان رفاہ سرحدی گزرگاہ اسرائیلی ٹینکوں کی موجودگی کی وجہ سے فلسطین کی جانب سے بند کردی گئی ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ اس نے رفح کراسنگ کا آپریشنل کنٹرول حاصل کرلیا ہے ، اس بات کی تصدیق غزہ کے سرحدی حکام کے ترجمان نے کی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس راستے کے ذریعے امدادی سامان کی ترسیل بھی روک دی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll