جی این این سوشل

پاکستان

وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان نے بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا ہے۔ عمران خان کےساتھ وزیراعظم آفس کےعملےکاکوئی اہلکار نہیں تھا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ
وزیر اعظم کا بغیر پروٹوکول اسلام آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے  بغیر پروٹوکول اسلام آباد کےمختلف علاقوں کادورہ کیا، چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔وزیر اعظم عمران خان نے خود گاڑی ڈرائیو کی اور مختلف ٹریفک سگنلز پر عام شہریوں کی طرح رکتے بھی رہے۔وزیر اعظم نے ریڑھی بانوں اور عام لوگوں سے بات چیت بھی کی۔

 ذرائع کے مطابق  وزیر اعظم نےارجنٹائن پارک، ٹریل فائیو، مرغزار، مارگلہ روڈ کا دورہ کیا،  وزیراعظم نےشجرکاری مہم میں لگائے گئے پودوں کوبھی چیک کیا، عمران خان نےاسلام آبادمیں مرمت کی گئی سڑکوں کامعائنہ بھی کیا۔

چیئرمین سی ڈی اے عامر علی احمد اور ایڈمنسٹریٹر شفق ہاشمی نے وزیر اعظم کو بریفنگ دی، عمران خان کےساتھ وزیراعظم آفس کےعملےکاکوئی اہلکار نہیں تھا۔

تجارت

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری

وزیر خزانہ اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس میں متعدد منصوبوں کیلئے گرانٹس کی منظوری دیدی گئی۔ ای سی سی اجلاس میں 18 نکاتی ایجنڈے پرغور کیا گیا ۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اجلاس میں دفاعی پیداوار کیلئے 20 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی ، جبکہ پاکستان اسٹیل ملز کے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کی سمری منظور کر لی گئی ، اسٹیل مل ملازمین کو جنوری سے جولائی تک کی تنخواہیں ادا کی جائیں گی۔

اجلاس میں کے الیکٹرک کیلئے 70 ارب روپے کی ایڈوانس سبسڈی کی منظوری کرلی گئی، ایٹمی توانائی کمیشن کیلئے 4 ارب 86 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی، وزارت توانائی کیلئے 2.5 ارب روپے کی تکنیکی ضمنی گرانٹ کی منظوری دی گئی۔

اجلاس میں ای سی سی نے ہدایت کی کہ خریف سیزن کے لیے یوریا کھاد کی قلت نہ ہونے دی جائے، ایرا کیلئے 5 ارب 89 کروڑ روپے کی ضمنی گرانٹ منظورکرلی گئی۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ مستحکم

معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےو الے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ڈالر کی قدر میں کمی ، پاکستانی روپیہ  مستحکم

تفصیلات کے مطابق ڈالر کی قیمت مٰں  28پیسے کی کمی سے 277روپے 95پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن اس دوران سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ فورسز کی ڈیمانڈ سے کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کی کمی سے 278روپے 11پیسے کی سطح پر بند ہوئے۔
اسی طرح اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی سپلائی زائد ہونے کے سبب ڈالر کی قدر 29پیسے کی کمی سے 279روپے 09پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔

واضح رہے کہ معیشت کے ماہرین کا کہنا ہے کہ آنےو الے دنوں میں پاکستانی روپیہ مزید مستحکم ہونے کی امید ظاہر کی جا رہی ہے ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

محکمہ زراعت نے کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کرد یا

کاشتکاروں کو ڈرل سے قطاروں میں کاشتہ کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15روز جبکہ پٹڑ یوں پر کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھنے کابھی مشورہ دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

محکمہ زراعت نے کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کرد یا

محکمہ زراعت نے زیادہ کپاس اگاؤ معیشت بڑھاؤ مہم کا آغاز کر د یا ہے اور کاشتکاروں کو ہدائت کی ہے کہ وہ کپاس کی کاشت کا عمل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل کر لیں تاکہ بمپر کراپ کا حصول ممکن ہو سکے۔نظامت زرعی اطلاعات محکمہ زراعت کے ترجمان نے کاشتکاروں سے کہا کہ کاشتکار گندم کے مڈھوں کو زمین میں دفن کرنے کیلئے ڈسک ہیرو چلائیں تاکہ زمین کی زرخیزی بڑھائی جا سکے جبکہ پانی اور اجزائے خوراک کی یکساں تقسیم اور پانی کی بچت کیلئے لیزر لیولر کا استعمال کریں۔

انہوں نے کہا کہ کاشتکار صحت مند بیج کے اگاؤ کیلئے منظور شدہ اقسام اور بلحاظ علاقہ تصدیق شدہ بیج کاشت کریں اور کاشت سے قبل کپاس کے بیج کا بر اتار لیں جس سے بیج کی کوالٹی بہتر ہوتی ہے اور پودا بہت سی بیج میں موجود بیماریوں سے محفوظ رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ کاشتکار بیج کو کیڑے مار اور پھپھوندی کش زہر لگا کر کاشت کریں تاکہ زمین سے بیج سے پیدا کردہ بیماریوں سے بچا جا سکے جس کیلئے امیڈاکلورپرڈ 70WSبحساب 5گرام فی کلوگرام بیج یا تھایا میتھوگزام 70WSبحساب 3گرام فی کلوگرام بیج اور سفارش کردہ پھپھوندی کش زہر استعمال کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ اس طرح نوزائیدہ پودے کیڑوں اور بیماریوں سے 25دن تک محفوظ ہو جائیں گے نیز پودوں کی مطلوبہ تعداد کے حصول کیلئے کھیلیوں پر کاشت کی جائے اور اچھی پیداوار کے حصول کیلئے کھیت میں پودے کا پودے سے فاصلہ 9انچ تک رکھا جائے اور کوشش کی جائے کہ مئی کے مہینے میں پودوں کی فی ایکڑ تعداد 23 سے 35ہزار تک ہو۔

انہوں نے گرمی کی شدت میں اضافہ کے باعث کاشتکاروں کو ڈرل سے قطاروں میں کاشتہ کپاس کیلئے پانی کا وقفہ 12سے 15روز جبکہ پٹڑ یوں پر کاشت کی صورت میں 6سے 9روز تک رکھنے کابھی مشورہ دیا اورکاشتکاروں کو آبپاشی کیلئے مقررہ شیڈول پر عملدر آمد کی ہدائت کرتے ہوئے کہا کہ گرمی میں کم وقفہ سے کپاس کو ہلکا پانی خصوصاً سخت رقبے والے علاقے میں شام کے وقت پانی لگانے کیلئے ضروری اقدامات کئے جائیں تاکہ کپاس کی فصل کو سوکھنے اور کسی بھی قسم کے نقصان سے بچایا جا سکے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll