9مئی کو فوج کے خلاف سنگین واقعات ہوئے فوج کی تعریف کرتا ہوں کہ فوج نے شہریوں پر گولیاں نہیں چلائیں ،چیف جسٹس
سپریم کورٹ آف پاکستان نے فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی


چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 6 رکنی لارجر بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
سماعت کے آغاز پر بیرسٹر اعتزاز احسن روسٹرم پر آ گئے، انہوں نے عدالت سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ میں صرف عدالت کی نظر 4 لائنیں کرنا چاہتا ہوں ، پارلیمنٹ میں ایک نیا قانون منظور ہوا ہے، خفیہ ادارے کسی بھی وقت کسی کی بھی تلاشی لے سکتے ہیں، انٹیلی جنس ایجنسیوں کو بغیر وارنٹ تلاشی کا حق قانون سازی کے ذریعے دے دیا گیا، اس قانون سے تو لا محدود اختیارات سونپ دیئے گئے ہیں۔
عدالت نے سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کردی سماعت کے دوران چیف جسٹس عمر عطا بندیال نے ایمارکس دیے کہ دوہفتوں تک فواجی عدالتوں میں لگے ہوئے کیسوں کی سماعت ممکن نہیں ہے فوج کوسکی بھی غیر آئینی اقدام سے روکیں گے جس کا کیس آئین اور قانون کے مطابق ہوگا اس کے حق میں فیصلہ کریں گے۔
فوج کی کا وشوں کو سراہتے ہوئے چیف جسٹس نے کہا کہ 9مئی کو سنگین واقعات ہوئے لیکن فوج نے شہریوں پر گولی نہیں چلائیں،میانوالی میں دیوار توڑ کر فوجی تنصیبات پر حملہ کیا گیا لیکن پاک آرمی نے تحمل کا مظاہرہ کیا اٹارنی جنرل نے بہترین دلائل دیے۔
چیف جسٹس آف پاکستان عمر عطا بندیال کی سربراہی میں جسٹس اعجاز الاحسن، جسٹس منیب اختر، جسٹس یحییٰ آفریدی، جسٹس سید مظاہر علی اکبر نقوی اور جسٹس عائشہ اے ملک پر مشتمل 6 رکنی لارجر بنچ نے درخواستوں پر سماعت کی۔
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف کیس کی سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی#GNN #Gnn_updates #BreakingNews #NewsUpdates pic.twitter.com/RRLn9t7T5U
— GNN (@gnnhdofficial) August 3, 2023

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- ایک دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 7 گھنٹے قبل

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- ایک دن قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 7 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- ایک دن قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 5 گھنٹے قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 9 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 9 گھنٹے قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- ایک دن قبل




