امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم، سینیٹ اور ایوان نمائندگان میں حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور
ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی


امریکی سینیٹ کے بعد ایوان نمائندگان میں بھی حکومتی اخراجات سے متعلق بل منظور کرلیا گیا جس کے بعد امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔
ایوان نمائندگان میں 6 ڈیموکریٹس سمیت 222 ارکان نے بل کی حمایت میں ووٹ دیا جبکہ 2 ریپبلکن سمیت 209 ارکان نے بل کی مخالفت کی۔
امریکی میڈیا کے مطابق بل دستخط کے لیے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو بھیج دیاگیا۔
عارضی فنڈنگ بل کی منظوری سے یکم اکتوبر سے جاری امریکی تاریخ کا طویل ترین شٹ ڈاؤن ختم ہوگیا۔
خبر ایجنسی کے مطابق حکومت کے لیے 30 جنوری تک فنڈز فراہم کیے جا سکیں گے جس سے حکومت کی مالی سرگرمیاں بغیر رکاوٹ جاری رہ سکیں گی۔
بل کا مقصد غذائی امدادی اسکیموں کی بحالی، تنخواہوں کی ادائیگی اور ائیر ٹریفک کنٹرول نظام دوبارہ فعال کرنا بھی ہے۔
یہ اقدام امریکی قانون سازوں کی طرف سے طویل مالی بحران اور وفاقی خدمات میں خلل کے بعد اٹھایا گیا ہےجس نے ملک بھر میں سرکاری اداروں کی کارکردگی کو متاثر کیا تھا۔
کرغزستان کے صدر دوروزہ سرکاری دورے پراسلام آباد پہنچ گئے
- 5 گھنٹے قبل

پی ایس ایل کی پروموشن کیلئے پی سی بی کا برطانیہ میں روڈ ٹرپ کرانے کا فیصلہ
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے کیمبرین پٹرول مقابلے میں حصہ لینے والی ٹیم کی ملاقات
- ایک دن قبل

بانی پی ٹی آئی مکمل صحت یاب ہیں، عظمیٰ خان کا جیل میں ملاقات کے بعد پہلا بیان آ گیا
- ایک دن قبل

لاہور ہائیکورٹ نے آئی جی پنجاب کو کم عمر ڈرائیور بچوں کو گرفتار کرنے سے روک دیا
- ایک دن قبل
قومی ٹیرف پالیسی صنعتی پیداوار میں اضافہ کرے گی:وزیراعظم
- 5 گھنٹے قبل
لاہور ہائی کورٹ نے انجینیئر محمد علی مرزا کی ضمانت منظور کرلی
- 4 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا سری لنکا میں طوفان سے قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس، متعلقہ اداروں کو بھرپور معاونت کی ہدایت
- 21 گھنٹے قبل

سیکیورٹی فورسز کی خیبرپختونخوا میں 2 کارروائیاں، 7 خوارج جہنم واصل
- ایک دن قبل

پنجاب نے پتنگ بازی کی مشروط اجازت دے دی
- 5 گھنٹے قبل

سعودی شہزادہ عبد اللہ بن فہد بن عبد اللہ بن عبد العزیز بن مساعد انتقال کر گئے
- ایک دن قبل

ملک میں سونے کی قیمت میں دوسرے روز بھی کمی
- 5 گھنٹے قبل





.webp&w=3840&q=75)
.jpg&w=3840&q=75)




