مائیکرو سافٹ کے بانی اور دنیا کے چوتھے امیر ترین آدمی بل گیٹس اور ان کی اہلیہ میلنڈا گیٹس نے شادی کے 27 برس بعد علیحدگی کا فیصلہ کرلیا۔

تفصیلات کے مطابق مائیکروسافٹ کےبانی بل گیٹس اور انکی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے27 سال بعد علیحدہ ہونے کا اعلان کردیا ۔سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں بل گیٹس اور میلنڈا گیٹس کا کہنا تھا کہ ہمارا 27 سال کا سفر اختتام پذیر ہو گیا۔ ہم نے تین بچوں کو پرورش کی، مشترکہ فاؤنڈیشن بنائی جو کہ دنیا بھر میں لوگوں کو صحت مند اور تعمیری زندگی کی طرف لے جانے کے لئے کام کر رہی ہیں، رفاہی کاموں کے اس مشن کو جاری رکھنے کیلئے بل اینڈ ملینڈ گیٹس فاؤنڈیشن کیلئے مشترکہ کام جاری رکھیں گے تاہم میاں بیوی کی حیثیت سے ہم مزید اکٹھے نہیں رہ سکتے ۔ لہذا بے حد سوچ وبچار کے بعد ہم نے علیحدگی کا فیصلہ کیا ہے ۔
— Bill Gates (@BillGates) May 3, 2021
بل گیٹس دنیا کی امیر ترین شخصیات میں سے ایک ہیں ، فوربز کے مطابق بل گیٹس دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں چوتھے نمبر پر ہیں جبکہ ان کے اثاثوں کی مالیت 124 ارب کے قریب ہے۔ بل گیٹس اورملینڈا کی پہلی ملاقات 1987 کے اواخر میں ہوئی تھی جب میلنڈا نے بل گیٹس کی کمپنی مائیکروسافٹ میں بطور پروڈکٹ مینجر ملازمت کا آغاز کیا، دونوں نے 1994 میں ہوائی کے جزیرے لنائے میں شادی کی جبکہ ان کے تین بچے بھی ہیں ۔
بل گیٹس اور ان کی اہلیہ ملینڈا گیٹس نے 2000ء میں مل کر خیراتی آرگنائزیشن ’بل اینڈ ملینڈا گیٹس فاؤنڈیشن کی بنیاد رکھی، اس وقت سے لے کر اب تک یہ فاؤنڈیشن خطیر رقم صحت، غربت کے خاتمے اور مختلف دیگر منصوبوں کے لئے خرچ کرچکی ہے۔

پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے اقدامات تیز کر رہا ہے، نائب وزیراعظم
- 4 گھنٹے قبل

دوہرا قتل کیس : پوسٹ مارٹم رپورٹ میں دونوں مقتولین کو 16 گولیاں لگنے کی تصدیق
- 6 گھنٹے قبل

بلوچستان واقعہ سینیٹ میں زیر بحث، ارکان کا مجرموں کو پھانسی دینے کا مطالبہ
- 4 گھنٹے قبل

غزہ میں شہادتوں کی تعداد 59 ہزار سے تجاوز کر گئی، فلسطینی وزارت صحت
- 4 گھنٹے قبل
سینئر اسٹیج اداکارہ عابدہ بیگ کی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے مالی امداد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل

بابوسر میں سیلابی تباہی: 3 ہلاکتیں، 4 زخمی، ریسکیو آپریشن جاری
- 4 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں ہزارو ں روپے اضافہ ،فی تولہ کتنے کا ہو گیا
- 7 گھنٹے قبل

اوپو کے سیریز کے دو نئے فونز متعارف
- 6 گھنٹے قبل

امریکا–پاکستان تعلقات پر بھارت کا سخت مؤقف، چین سے رابطے بحال کرنے کی کوشش
- 6 گھنٹے قبل

ڈاکٹر یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت مزید بگڑ گئی
- 5 گھنٹے قبل
میوزک ڈائریکٹر علی عطرے دل کے عارضے میں مبتلا، حکومت سے مدد کی اپیل
- 6 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
پنجاب یونیورسٹی: غیر تدریسی عملے کا بطور اسسٹنٹ پروفیسر تعیناتی کی منسوخی کے خلاف حتجاج
- 7 گھنٹے قبل