اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے اسلامی تعاون تنظیم (اوآئی سی ) پرزوردیاہے کہ وہ حضرت محمدصلی اللہ علیہ وآلہ وسلم خاتم النبیین اورقرآن پاک کے ساتھ تمام مسلمانوں کی گہری محبت اوراحترام کے بارے میں عالمی برادری کواحساس دلانے کے لئے ملکرکام کرے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے اسلام آباد میں مقیم او آئی سی سے تعلق رکھنے والے ممالک کے سفرا سے ملاقات میں اسلاموفوبیا سے نمٹنے اور بین المذاہب ہم آہنگی کے فروغ سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔ وزیراعظم نے ملاقات میں کہا کہ دنیامیں اسلاموفوبیامیں اضافہ ہورہاہے ، ہم مغربی اور مسلم دنیا میں خلا کو کم کرنا چاہتے ہیں، مغربی دنیا میں مذہب کو مذہب کی طرح نہیں سمجھا جاتا، مغربی دنیاکو بتاناچاہتےہیں کہ حضورﷺہمارےدلوں میں رہتےہیں ۔ ان کے خلاف کوئی بات برداشت نہیں کریں گے، مغربی دنیا کو بے حرمتی پر جواب دینا ہوگا۔
وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان دنیا میں برداشت کے فروغ میں تعاون کیلئے پرعزم ہے اور بین المذاہب ہم آہنگی کیلئے کوششیں کررہاہے، اسلاموفوبیا سے بین المذاہب نفرت کو ہوا ملتی ہے جبکہ شدت پسندی کو اسلام سے جوڑنے سے عالمی سطح پر مسلمان متاثر ہوتے ہیں۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ دہشت گردی اور انتہا پسندی کا کوئی مذہب نہیں ہوتا، کوئی ایک مسلمان دہشت گردی میں ملوث ہو تو الزام تمام مسلمانوں پر آتا ہے ، اوآئی سی ہی اس مسئلے پر کام کرسکتی ہے کوئی اور نہیں، تمام مسلمان ریاستوں کو مل کر کام کرنا ہوگا۔ وزیراعظم نے کہاکہ اظہاررائے کی آزادی کے حق کے نام پراسلامی احکامات اورمذہبی شخصیات کی توہین سے دنیابھرمیں ڈیڑھ ارب مسلمانوں کے جذبات کوٹھیس پہنچ رہی ہے۔
انہوں نے اس موقع پر گزشتہ سال عالم اسلام کے رہنماؤں کو تحریر کردہ اپنے دو خطوط کا ذکر کرتے کہا کہ پاکستان نے اسلام مخالف پراپیگنڈے کے بارے میں عالمی سطح پرآگہی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے باہمی احترام کو فروغ دینے کے لئے عالمی برادری کے ساتھ مذاکرات کے عزم کااعادہ کیا۔ وزیراعظم نے تمام مذاہب کے افراد کی دل آزاری روکنے کے لئے اقدامات پرزور دیتے ہوئے کہا کہ او آئی سی کو اسلام کا حقیقی تشخص اجاگر کرنے اور امن و برداشت کے لیے اس کے پیغام کو عام کرنے کے لیے اجتماعی کوششیں کرنے کی ضرورت ہے۔
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 16 گھنٹے قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 13 گھنٹے قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- ایک دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 10 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 دن قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- ایک دن قبل





