مکہ مکرمہ : سعودی حکومت کی جانب سے مسجد الحرام کے اندر مقامِ ابراہیم اور حجرِ اسود کی جدید ٹیکنالوجی کے ذریعے واضح ترین تصاویر بنا کرسوشل میڈیا پر جاری کر دی گئیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی حکومت نے ماہ صیام میں امت مسلمہ کیلئے خاص تصاویر جاری کی ہیں جو کہ مکہ مکرمہ کے ادارہ امورِ حرمین شریفین کے شعبہ انجینئرنگ سٹڈیزکی جانب سے جدید ترین ٹیکنا لوجی کے استعمال سے بنائی گئی ہیں۔ ان ماہرین نے جدید تکنیک کو استعمال کرنے کے بعد ’حجر اسود‘ کی 49 ہزار میگا پکسل کی ایک ایسی تصویر تیار کی، جس میں اس کے ہر حصے کو انتہائی قریب سے اصل حالت کی طرح دیکھا جا سکتا ہے۔ اس مقصد کے لئے فوکس سٹاک پینو راما ٹیکنا لوجی کا استعمال کیا گیا ہے ۔ ان تصاویر کی عکاسی کے لئے ماہرین نے لیزر سکیننگ تکنیک استعمال کرتے ہوئے کمپیوٹر گرافکس کے ذریعے تصاویر کو مزید نمایاں کیا گیا ہے۔
سعودی عہدیدار کے مطابق حجر اسود کی عکس بندی 49 ہزار میگا پکسل کی حد تک باریک بین تھی۔ اس منصوبے پر سات دن تک کام جاری رہا اور ان تصاویر کی عکس بندی کیلئے سات گھنٹے کا وقت لگا ۔حجر اسود اور مقام ابراہیم مسلمانوں کیلئے خاص اہمیت رکھتے ہیں اور ان مقامات کی اس قدر شفاف تصاویر پہلی بار دنیا بھر کے مسلمان دیکھ سکیں گے ۔
’حجر اسود‘ کو جنت سے زمین پر اتارا گیا تھا اور یہ مقدس پتھر کئی صدی قبل اس وقت اتارا گیا تھا جب حضرت ابراہیم اور ان کے صاحبزادے حضرت اسمٰعیل خانہ کعبہ کی تعمیر کر رہے تھے۔حجر اسود خانہ کعبہ کے جنوب مشرقی گوشے میں باہر کی طرف لگا ہوا ہے، حجر اسود سے خانہ کعبہ کا طواف شروع ہوتا ہے اور اسی پر ختم بھی ہوتا ہے، یہ بیضوی شکل کا ہے اور اس کا رنگ سرخی مائل سیاہ ہے جب کہ اس کا قطر 30 سینٹی میٹر ہے۔
خاص طور پر مقام ابراہیم کی اس قدر شفاف تصویر بھی پہلی مرتبہ سامنے آئی ہیں۔ مکرمہ کی مسجد حرام کے صحن مقدس میں واقع ایک جگہ کو'مقام ابراہیم' سے موسوم کیا جاتا ہے.
دوسری جانب مسجد الحرام کے بعد مسجد نبوی کی حفاظت کے لیے بھی خواتین سیکیورٹی افسران تعینات کی گئیں ہیں ۔سعودی میڈیا کے مطابق 113 خواتین افسران پر مشتمل خصوصی دستہ 6 ماہ قبل تیار کیا گیا تھا،اس کے علاوہ پہلی بار مسجد الحرام میں خواتین رضاکاروں کو بھی تعینات کیا گیا ہے۔

پولیس کا اصل امتحان میدانِ عمل میں ہوگا جہاں عام آدمی کو انصاف فراہم کرنا ہے،وزیر اعظم
- 4 گھنٹے قبل

انسانی اسمگلنگ اور غیر قانونی بارڈر کراسنگ میں ملوث 20 غیر ملکی باشندے گرفتار
- 4 گھنٹے قبل

سینیٹ الیکشن میں ایک بھی نام بانی پی ٹی آئی کی مشاورت کے بغیر نہیں شامل کیا گیا،بیرسٹر گوہر
- 5 گھنٹے قبل

9 مئی کیس: اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچرسمیت 70 ملزمان کو 10، 10 سال قید کی سزا
- 4 گھنٹے قبل
ملک میں آج سونے کی قیمت کیا رہی؟
- ایک گھنٹہ قبل

بیگم شائستہ سہروردی اکرام اللہ، لندن یونیورسٹی سے پی ایچ ڈی کرنے والی پہلی ایشیائی اور مسلم خاتون
- 5 گھنٹے قبل

قلات : سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی، فتنہ الہندوستان کے 8 دہشتگرد ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پنجاب اسمبلی:قائم مقام اسپیکر کا اپوزیشن کے 26معطل ارکان کو فوری بحال کرنے کا حکم
- 3 گھنٹے قبل

معروف قوال شیر میاندادکا میلبورن کے فیڈریشن اسکوائر پر تاریخی قوالی نائٹ شو
- 2 گھنٹے قبل

دوسرا ٹی 20: پاکستان کا بنگلہ دیش کے خلاف ٹاس جیت کر باؤلنگ کا فیصلہ
- 3 گھنٹے قبل

سعودی نیول چیف کی سربراہ پاک بحریہ سے ملاقات،سکیورٹی صورتحال اور دو طرفہ بحری تعاون پر گفتگو
- 4 گھنٹے قبل

وزیر اعلی مریم نواز کامنشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس کا حکم
- 2 گھنٹے قبل