ممبئی : بھارت میں کورونا کی بگڑتی صورت حال کے باعث انڈین پریمئر لیگ ( آئی پی ایل ) غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا کی صورتحال انتہائی سنگین ہوچکی ہے ، بھارت میں کورونا کیسز کی تعداد دو کروڑ سے تجاوز کرچکی ہے جبکہ گزشتہ 13 روز سے یومیہ تین لاکھ سے زائد کورونا کیسز سامنے آ رہے ہیں۔ گزشتہ روز کو لکتہ نائٹ رائڈرز اور رائل چیلنجر کے درمیان بنگلورمیں ہونے والا میچ کھلاڑیوں کے کورونا ٹیسٹ مثبت آنے کے باعث مسنوخ کردیا گیا تھا ۔ انڈین کرکٹ پریمیئر لیگ کا بائیو سیکیور ببل بریک ہونے سے 2 کھلاڑیوں میں کورونا کی تصدیق ہوئی تھی۔ بھارتی کھلاڑی وارن چکروردی اور سندیپ واریئر کا کورونا ٹیسٹ مثبت آیا۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ دونوں کھلاڑی بائیو ببل چھوڑنے کی اجازت لے کر انجری کے باعث میڈیکل چیک اپ کے لیے باہر گئے تھے۔
آئی پی ایل انتظامیہ کے مطابق دونوں کھلاڑیوں کا تعلق کولکتہ نائٹ رائیڈرز سے ہے اور ٹیم کے دیگر کھلاڑیوں کے ٹسٹ بھی کیے جا رہے ہیں۔ بھارت سے ہائی پروفائل کھلاڑیوں نے اس وبائی بیماری کے تناظر میں ٹورنامنٹ سے باہر ہونے کا اعلان کیا ہے۔ بھارت میں آئی پی ایل کھیلنے والے کئی کھلاڑی اب تک کورونا وائرس میں مبتلا ہوچکے ہیں۔ آسٹریلوی کھلاڑی اینڈریو ٹائی ، ایڈم زمپا اور کین رچرڈسن سمیت کئی کھلاڑی گذشتہ ہفتے ٹورنامنٹ سے باہر جاچکے ہیں ۔

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 14 hours ago
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 17 hours ago

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- a day ago

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 17 hours ago

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 3 days ago

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 days ago

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 days ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 12 hours ago
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- a day ago

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 11 hours ago

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 days ago







