اسلام آباد: الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کرتے ہوئے دوبارہ گنتی کا حکم دے دیا ۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کے دفتر میں کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کراچی کے ضمنی انتخابات میں دوبارہ گنتی کے معاملے کی سماعت چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی سربراہی میں 4 رکنی بنچ نے کی ، الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سنا دیا۔ الیکشن کمیشن نے ن لیگ کی دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست منظور کر تے ہوئے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کا حکم دے دیا۔ الیکشن کمیشن نے حکم دیا کہ فریقین 6 تاریخ کو صبح 9 بجے دوبارہ گنتی کے لیئے ریٹرننگ افسر کے دفتر پہنچ جائیں۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدواد مفتاح اسماعیل نے این اے 249 میں دوبارہ ووٹوں کی گنتی کی درخواست کی تھی۔ مفتاح اسماعیل نے چیف الیکشن کمشنر کے نام خط لکھا تھا کہ ہمیں 30 سے زائد پولنگ اسٹیشنز سے رزلٹ موصول نہیں ہوئے اور کئی فارم 45 پر دستخط نہیں تھے جبکہ ہمیں بعض پریزائیڈنگ افسران کے رویے پر شدید تحفظات ہیں۔خط میں کہا گیا ہے کہ آر او قانون پر عمل کرتے ہوئےاس کم فرق کے باوجود دوبارہ گنتی کی ہدایت نہیں دے رہا، ہمارےپاس فارم45 پر ووٹوں کی گنتی آر اوکی جانب سے دیےگئے فارمز سے مختلف ہے اور ہمیں آر او کی جانب سے فارم 45 فراہم نہیں کیے گئے ۔ ہمیں آر او نے پولنگ اسٹیشن کے حساب سے رزلٹ سمری فراہم نہیں کی ۔ مسلم لیگ ن کے رہنما نے مطالبہ کیا کہ نتائج کو حتمی شکل دینےسے روکا جائے اور این اے 249 کے تمام پولنگ اسٹیشنز پر دوبارہ گنتی کرائی جائے۔الیکشن کمیشن نے مفتاح اسماعیل کی دوبارہ گنتی کی درخواست کو منظور کرتے ہوئے اسے 4 مئی کو سماعت کے لیے مقرر کیاتھا ۔
الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے ضمنی انتخابات کا حتمی نتیجہ مرتب کرنے سے روکتے ہوئے تمام فریقین کو نوٹسز جاری کردیے ۔الیکشن کمیشن نے این اے 249 کے انتخابی نتائج روکنے کا بھی حکم دیا تھا ۔
خیال رہے کہ ن لیگ کے امیدوار مفتاح اسماعیل نے کراچی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے انتخابی نتائج کو چیلنج کردیا ہے۔
واضح رہے کہ کراچی سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 249 کے ضمنی الیکشن میں پیپلزپارٹی کے امیدوار قادر خان مندوخیل 16156 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے (ن) لیگ کے مفتاح اسماعیل 15473 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے۔

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 14 گھنٹے قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 19 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 19 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 16 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 13 گھنٹے قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 4 دن قبل





