ممبئی : مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹوئٹر نے بھارتی اداکارہ کنگنا رناوت کا ٹوئٹر اکاؤنٹ ضوابط کی خلاف ورزی کرنے پر مستقل طور پر معطل کردیا۔
تفصیلات کے مطابق بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت اپنے بے باک اور متنازع بیانات کے لیے خبروں کی زینت بنی رہتی ہیں لیکن گذشتہ روز ان کے کئی متنازع ٹویٹ سامنے آئے جس کے بعد اب ان کا ٹوئٹر اکاؤنٹ بند کر دیا گیا ہے۔ اداکارہ کی ٹوئٹس کو مختلف جگہوں سے بھی ہٹا دیا گیا ہے۔ کنگنا کے معطل شدہ اکاؤنٹ پر جو تحریر درج ہے اس کے مطابق "ٹوئٹر ایسے اکاؤنٹس کو معطل کر دیتا ہے جو اس کے ضابطوں کی خلاف ورزی کرتے ہیں۔بالخصوص نفرت آمیز پوسٹ یا کسی کو ہراساں کرنے سے متعلق ٹوئٹر کی پالیسی واضح ہے اور اس پر سخت ایکشن لیا جائے گا۔
ٹوئٹر کے ایک ترجمان کے مطابق کنگنا کے اکاؤنٹ کو پلیٹ فارم کی ‘ (Abusive Behaviour Policy) کے تحت معطل کیا گیا ہے جس میں کسی کو دانستہ طور پر ہراساں کرنے یا لوگوں کو اس کے لیے اکسانا شامل ہے۔
حال ہی میں کنگنا نے اپنے سلسلہ وار ٹوئٹس میں انتخابی نتائج کے اعلان کے بعد مغربی بنگال میں ہونے والے مبینہ تشدد پر تبصرہ کیا تھا، جبکہ اس سے قبل بھارت میں مصنوعی آکسیجن کے پلانٹس نصب کرنے کے معاملے پر اداکارہ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام دیا جس میں خاصی ناراضگی کا اظہار کیا تھا ۔
واضح رہے کہ رواں سال کے آغاز میں ایمیزون پرائم ویڈیو سیریز " تانڈو" کے خلاف اشتعال انگیز ٹویٹ شائع کرنے کے بعد اداکارہ پر پابندی عائد کی گئی تھی ۔
190 ملین پاؤنڈز کیس کا فیصلہ ایک بار بھر مؤخر،17 جنوری کو سنایا جائے گا
- 3 hours ago
190 ملین پاؤنڈ کیس کا فیصلہ مؤخر ہونا کسی ڈیل کا حصہ نہیں ہے، بیرسٹر گوہر
- an hour ago
پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان حج 2025 کیلئے معاہدہ طےپا گیا
- an hour ago
لاس اینجلس میں لگی آگ پر چھٹے روز بھی قابو پانے کی کوششیں جاری، 24 افراد ہلاک
- 3 hours ago
ملک کے مختلف علاقوں میں شدید دھند ، حد موٹرویز مختلف مقامات سے بند
- 3 hours ago
پی ایس ایل10 کا پلیئرز ڈرافٹ آج ، 6 فرنچائزز اپنی اپنی ٹیمیں تشکیل دیں گی
- 3 hours ago
کسی کو این آر او نہیں ملے گا اور 190 ملین پاؤنڈ کیس کا انجام بہت قریب ہے، لیگی رہنما
- 14 hours ago
بشریٰ بی بی کی ضمانت قبل از گرفتاری کی 3 درخواستیں مسترد
- 3 hours ago
سینئر صحافی جاوید شہزاد انتقال کر گئے
- 14 hours ago
7 ملکوں سے مزید 52 پاکستانی مختلف الزامات کے تحت بے دخل
- 3 hours ago
پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کے آغاز پر تیزی کا رجحان
- 17 minutes ago
سویلینز کا ملٹری ٹرائل: عام آدمی آرمی ڈسپلن میں آتا ہے یا نہیں، جسٹس جمال مندوخیل
- 39 minutes ago