Advertisement
پاکستان

نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سینٹ کی رکنیت سے مستعفی

انوار الحق کاکڑ نے اپنا استعفیٰ سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو بھجوا دیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2023, 6:13 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ سینٹ کی رکنیت سے مستعفی

نامزد نگران وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ نے سینٹ کی رکنیت سے استعفی دے دیا،انہوں نے اپنا استعفی سینٹ چیئرمین صادق سنجرانی کو بھجوا دیا۔انوار الحق کاکڑ ملک کے 8 ویں نگراں وزیر اعظم کی حیثیت سے عہدے کا حلف آج اٹھائیں گے 

نگراں وزیراعظم انوارالحق کاکڑ کی حلف برداری کی تقریب آج سہ پہر3 بجے ایوان صدر میں ہوگی، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نامزد وزیراعظم سے حلف لیں گے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ حلف برداری کی تقریب میں وزیراعظم شہباز شریف بھی شریک ہوں گے جب کہ تقریب میں شرکت کے دعوت نامے جاری کردیے گئے ہیں۔

چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا سمیت تینوں سروسز چیفس کو بھی دعوت نامے بھجوا دیے گئے ہیں۔

چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس عمر عطاء بندیال، چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ، چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی، اسپیکر قومی اسمبلی راجہ پرویز اشرف اور چاروں صوبائی گورنرز کو بھی تقریب میں مدعو کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نگراں وزیراعظم کی حلف برداری کی تقریب میں سابق وفاقی کابینہ کے اراکین کی شرکت بھی متوقع ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نامزد وزیراعظم انوار الحق کاکڑ حلف برداری کے فوری بعد وزیراعظم ہاؤس پہنچیں گے۔

نگراں کابینہ سے متعلق ذرائع کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم اگلے 2 سے 3 دن میں اپنی کابینہ کو حتمی شکل دیں گے، سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو نگراں کابینہ میں وزارت خزانہ کا قلمدان جبکہ سابق سیکرٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی کو وزیر خارجہ بنائے جانے پر غور کیا جارہا ہے۔

Advertisement
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ

  • 2 دن قبل
کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم

  • 2 دن قبل
ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی

  • 2 دن قبل
بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست،  فائنل میں پہنچ گیا

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا

  • 2 دن قبل
لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار

  • ایک دن قبل
گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا

  • 3 دن قبل
دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج

  • ایک دن قبل
29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا

  • ایک دن قبل
کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد

  • 2 دن قبل
Advertisement