Advertisement
پاکستان

آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2023, 6:16 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے متعدد علاقوں میں گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان

اسلام آباد: محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران بالائی پنجاب خطہ پوٹھوہار، اسلام آباد، خیبرپختونخوا، گلگت بلتستان اور کشمیر میں تیز ہوائیں چلنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے۔

اس دوران بعض مقامات پر موسلادھار بارش کی بھی توقع ہے۔ملک کے دیگر حصوں میں موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔ آج صبح ریکارڈ کیاگیا بعض شہروں کا درجہ حرارتاسلام آباد 29ڈگری سینٹی گریڈلاہور اور پشاور 30کراچی 28کوئٹہ 23گلگت 19 مری 18اور مظفر آباد 26ڈگری سینٹی گریڈمحکمہ موسمیات کے مطابق بھارت کے غیرقانونی زیرقبضہ جموںوکشمیر میں سرینگر، Leh، جموں، پلوامہ، اننت ناگ، شوپیاں اوربارہ مولہ میں مطلع جزوی طور پر ابرآلود رہنے اور گرج چمک کے ساتھ بارش کاامکان ہے۔

آج صبح ریکارڈ کیاگیا درجہ حرارت: سرینگر، پلوامہ اور بارہ مولہ میں 21 ڈگری سینٹی گریڈ ، جموں25، Leh 15 ، اننت ناگ اور شوپیاں میں 20 ڈگری سینٹی گریڈ۔
 

Advertisement
Advertisement