Advertisement
پاکستان

ہمارے بزرگوں نے مساوات، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے لئے جانیں قربان کیں،ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت کا پاکستان کے76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 14th 2023, 6:25 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ہمارے بزرگوں نے مساوات، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے لئے جانیں قربان کیں،ڈاکٹر عارف علوی

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے قومی ترقی کے لئے اتحاد و یگانگت کی ضرورت پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے بزرگوں نے مساوات، مذہبی آزادی اور بنیادی حقوق کے لئے جانیں قربان کیں، تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، پاکستان نے دہشت گردی کے خلاف ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دیں، منافرت کی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا، قائد اعظم کے فرمودات پر عمل کرکے پاکستان کو خوشحالی کی منزل سے ہمکنار کرانا ہے، مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں ۔

پاکستان کے76 ویں یوم آزادی کے موقع پر پرچم کشائی کی مرکزی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی کرتا ہوں،انشاءاللہ کشمیر پاکستان بنے گا۔ سیاستدان اور اسٹیک ہولڈرز درگزر کا رویہ اپنائیں، پاکستان اپنے لیڈروں سے تقاضہ کرتا ہے کہ اکٹھے ہوجائیں، منافرت پھیلانےکی بجائے محبتوں کو فروغ دینا ہوگا، حضور ﷺ نے عفو اور درگذر کی تلقین کی ہے ۔

صدر مملکت نے کہا کہ قیام ِ پاکستان کا مقصدآزاد مسلم ریاست کا قیام تھا تاکہ برصغیر کے مسلمان اسلامی اصولوں کے مطابق اپنی انفرادی اور اجتماعی زندگی گزار سکیں۔ آزادی کے حصول کا ایک اور مقصد جمہوریت، آزادی ، مساوات، رواداری اور سماجی انصاف کا بول بالا تھا، ملک کا آئین بنیادی حقوق کی ضمانت دیتا ہے۔ صدر مملکت نے مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کے لئے جدوجہد کرنے والوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ آج بھی ہمارے فوجی اور سویلینز ملک کے لیے مسلسل شہادت دے رہے ہیں، ان قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتا ہوں ۔

صدر مملکت نے کہا کہ انصاف سے ہی معاشرے ترقی کرتے ہیں، اخلاقی اقدار کی پستی کی وجہ سے دنیا میں انتشار ہے، پاکستان کے لئے کوششیں اور قربانیاں1857 کی جنگ آزادی سے شرو ع ہوئیں، سرسید احمد خان نے کہا تھا کہ دنیا کے علم کو اپنائو، وہاں سے علم کی داغ بیل ڈالی گئی، علامہ اقبال نے امت اور مسلمانان برصغیر کو ویژن دیا کہ وہ عروج اور اڑان پائیں۔ قائداعظم محمد علی جناح کی وکالت، انصاف پسندی اور جدوجہد جس کے متعلق بہت سارے لوگ کہتے ہیں کہ دنیا میں ایسے کم لیڈر پیدا ہوئے جنہوں نے نقشہ بدلا اور قوم بنائی۔

صدر مملکت نے کہا کہ تحریک پاکستان کے رہنمائوں اور کارکنوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں، آئین، قانون اور میرٹ کی بالادستی کے لیے یہ قربانیاں دی گئیں، دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایک لاکھ جانوں کی قربانیاں دی گئیں، پاکستان کے لیے قربانیوں کا سلسلہ آج بھی جاری ہے، قرآنی تعلیمات پر عمل پیر ہوکر اتحاد ویگانگت کی فضا قائم کی جاسکتی ہے۔ انصاف کے لیے ضروری ہے فریقین کو سنا جائے، انصاف نہ ہونے سے معاشرہ انتشار کا شکار ہوجاتا ہے، اسلام کی بتائی ہوئی اقدار پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ہے۔

صدر نے کہا کہ قومی ترقی میں خواندگی اور صحت کے مسائل اہمیت کے حامل ہیں، خواتین کو معیاری تعلیم فراہم کرنے اور کاروباری سرگرمیوں میں شامل کرنے کی ضرورت ہے،ہماری ترجیح بہترین صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہونی چاہیے، ٹیکس دینے والے ٹیکس نہ دینے والوں کا بوجھ بھی اٹھارہے ہیں۔ تعلیمات دین سیکھ کر دنیا اور آخرت کی کامیابی یقینی بنائی جاسکتی ہے، اسلام کی بتائی ہوئی اقدار پر عمل کرنے میں ہی کامیابی ہے، قرآنی تعلیمات پر عمل پیرا ہوکر اتحاد و یگانگت کی فضا قائم ہوسکتی ہے۔

انہوں نے حمایت اور تعاون پر چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت دوست ملکوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہا کہ مشکل وقت میں مدد پر ان کے مشکور ہیں۔ صدر نے کہا کہ تعلیم کو عام کرکے ملک سے غربت کا خاتمہ ممکن ہے، 2 کروڑ 70 لاکھ بچے سکول سے باہر ہیں، ہماری ترجیح بہترین صحت کی سہولتوں کی فراہمی ہونی چاہئیے۔

 

Advertisement
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • 19 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • 19 گھنٹے قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • 19 گھنٹے قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 5 گھنٹے قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 6 گھنٹے قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 2 منٹ قبل
Advertisement