مصری صدر اور اردن کے بادشاہ نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا


قاہرہ: اُردن کے شاہ عبداللہ دوم نے مصر، اردن اور فلسطین کے مابین سہ فریقی سربراہی اجلاس سے قبل مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی جس میں فلسطین کے حوالے سے تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق مصری ایوان صدر کے ترجمان احمد فہمی نے بتایا کہ مصری صدر اور اردن کے بادشاہ نے متعدد امور پر تبادلہ خیال کیا اور اپنے ممالک کے درمیان تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا۔
انہوں نے دو طرفہ اور عراق کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے فریم ورک کے تحت بالخصوص اقتصادی و تجارتی سطح پر تعلقات کو اس انداز میں فروغ دینے کی خواہش کا اظہار کیا جس سے دونوں ممالک اور ان کے عوام کو فائدہ پہنچے۔دونوں رہنماؤں نے مسئلہ فلسطین سے متعلق پیش رفت کا بھی جائزہ لیا اور فلسطینیوں کے منصفانہ اور جامع حل کے حصول میں مدد کے لیے فلسطینی بھائیوں کو مکمل تعاون فراہم کرنے اور امن عمل کی بحالی کے لیے کام کرنےکی کوششوں کو مستحکم کرنے پر اتفاق کیا۔
شاہ عبداللہ دوم نے سہ فریقی سربراہی اجلاس کی میزبانی کرنے پر مصری صدر کا شکریہ ادا کیا اور دونوں رہنماؤں نے فلسطینی صدر محمود عباس سے ملاقات ہوئی۔مصری ایوان صدر کے ترجمان نے بتایا کہ سہ فریقی اجلاس کے دوران رہنماؤں نے فلسطینی کاز میں پیش رفت پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیل فلسطین تنازع کے دو ریاستی حل کے لیے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

لاہور میں مس پاکستان کے سالانہ مقابلے، فاتحین کے ناموں کا اعلان
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 19 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- 21 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- ایک گھنٹہ قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 18 گھنٹے قبل

پاکستانی وفد آج مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کی سٹرٹیجک سیاسی و دفاعی کمیٹی کے اجلاس میں شرکت کرے گا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- ایک دن قبل
نائیجیریا: فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ
- 2 دن قبل

نواب شاہ: تیز رفتار کار اور آئل ٹینکر کی ٹکر سے خواتین اور بچوں سمیت 6 افراد ہلاک
- 2 دن قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- ایک دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل




