ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر انہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا


جناح ہاوس حملے میں نامزد ملزمہ تحریک انصاف کی رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت ناساز، دل کی تکلیف کی شکایت پر پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے ان کا مکمل معائنہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق یاسمین راشد کی جیل میں طبیعت ناساز ہوگئی، جس پر انہیں پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی منتقل کردیا گیا۔ اور پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ڈاکٹروں نے ان کا معائنہ کیا، ان کا ایکوکارڈیو گرافی ٹیسٹ بھی کیا گیا۔
یاسمین راشد کو 2 گھنٹے تک پنجاب انسٹیٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں رکھا گیا ، اور ایکو کارڈیو گرافی ٹیسٹ ٹھیک آنے پر انہیں واپس جیل بھجوا دیا گیا۔
واضح رہے کہ نو مئی کو پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کی گرفتاری پر ملک گیر پُرتشدد احتجاج کیا گیا جس میں قومی املاک کو نقصان پہنچایا گیا، شرپسندوں نے فوجی تنصیبات کو بھی نشانہ بنایا۔ جس کے بعد پی ٹی آئی کے کئی رہنما اور کارکنان گرفتار ہیں اور انھیں متعدد مقدمات کا سامنا ہے

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 11 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 8 گھنٹے قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 15 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل





