الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کروانا ہے،شیخ رشید
الیکشن کرانے کی تاریخ کیا ہے اس کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ الیکشن کمیشن نے واضح کر دیا ہے کہ نگران حکومت کا کام صرف الیکشن کروانا ہے ٹرانسفر پوسٹنگ اور سارے ترقیاتی کام الیکشن کمیشن کی اجازت کے بغیر نہیں ہو سکیں گے لیکن الیکشن کرانے کی تاریخ کیا ہے اس کا فیصلہ بھی الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فیصلے پر فیصلے کا ہفتہ ہے جمعے کو نیب ترمیم کا اہم فیصلہ بھی سپریم کورٹ سے متوقع ہے اور جمعہ کے روز سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ اہم ترین ہوتا ہے وفاقی نگران کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے صدر مملکت نے سینٹ سے منظور شدہ 13 ترمیمی بل اسے ہفتے واپس بھیج دیئے مہنگائی کی چکی میں غریب نے مزید اسی ہفتے پسنا ہے ڈیزل 20 روپے لیٹربڑھنا اور ڈالر 302 کا ہونا ہے بجلی اور گیس مزید بڑھنی ہے
فیصلے پر فیصلے کا ہفتہ ہے جمعے کو نیب ترمیم کا اہم فیصلہ بھی سپریم کورٹ سے متوقع ہے اور جمعے کے روز سپریم کورٹ کا جو بھی فیصلہ ہوتا ہے وہ اہم ترین ہوتا ہے وفاقی نگران کابینہ کی تشکیل کا فیصلہ بھی اسی ہفتے متوقع ہے صدر مملکت نے سینٹ سے منظور شدہ 13 ترمیمی بل اسے ہفتے واپس بھیج…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 16, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن کمیشن نے بھی مردم شماری کے تحت حلقہ بندیوں کا پالیسی بیان اسی ہفتے دینا ہے صوبائی نگران حکومتیں بھی اسی ہفتے وجود میں آنی ہیں پی ڈی ایم کے بعض لیڈر نگران وزیراعظم کے نام پر اب باتیں کر رہے ہیں پہلے خود ہی فیصلے کا سارا اختیار شہباز شریف کو دیا اور شہباز شریف نے یہ اعلان راجہ ریاض کے ذریعےہی کروانا مناسب سمجھا۔ زیرورسک اور آنکھ کا تارہ ہونا اہم ضرور ہیں لیکن آخری فیصلہ عوام کا ہی ہوگا انگوٹھا کاٹنا ہے یا انگوٹھا لگوانا ہے لیکن راج کرے گی خلق خدا

اہلیہ پرتشدد کے الزام میں خاتون ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرکے شوہرگرفتار کر لیا گیا
- 2 دن قبل

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- 12 گھنٹے قبل

سری لنکا کیخلاف ٹی 20 سیریزکیلئے صاحبزادہ فرحان کپتان مقرر، ون ڈے ٹرائی سیریزمیں شاہین آفریدی کپتان برقرار
- 2 دن قبل

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- 15 گھنٹے قبل
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- 9 گھنٹے قبل

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- ایک دن قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- 8 گھنٹے قبل
نواب شاہ کے رہائشی مریض میں منکی پاکس کی تصدیق
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا سابق امریکی میجرکو فائرنگ اسکواڈ کے ذریعے سزائے موت دینے کا حکم
- 2 دن قبل

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- 13 گھنٹے قبل

نائب وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، فلسطین، کشمیر و علاقائی امور پر گفتگو
- ایک دن قبل





