چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت ہے،چینی وزیر خارجہ
چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کوتجارتی سہولت کاری اور نظام کے معیارات کو مزید فروغ دینا چاہیے، وانگ یی


چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کے مابین تعاون کو مضبوط بنانے کی ضرورت پر زور دیا ہے۔
وانگ یی نے کہا کہ چین جنوب مغربی صوبہ یون آن کے شہر کنمنگ میں ہونے والی ساتویں چین-جنوبی ایشیا ایکسپو کی افتتاحی تقریب میں جنوبی ایشیائی ممالک کو اپنی ترقی کے ثمرات شیئر کرنے کا خیرمقدم کرتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کو سٹریٹجک باہمی اعتماد کو گہرا، بین الاقوامی اور علاقائی امور میں ایک دوسرے کی حمایت ، مشترکہ طور پر اوپن ریجنل ازم کی حمایت ، قریبی علاقائی تعاون قائم ، ترقی پذیر ممالک کے مفادات کا تحفظ اور بین الاقوامی انصاف کا دفاع کرنا چاہیے۔
انہوں نے کہا کہ چین اور جنوبی ایشیائی ممالک کواقتصادی اور تجارتی تعاون کو مزید گہرا کرتے ہوئے تجارتی سہولت کاری اور نظام کے معیارات کو مزید فروغ دینا چاہیے، مشترکہ تعمیر اور اشتراک کے ذریعے سرمایہ کاری کے تعاون کو آگے بڑھانااور عالمی پیداوار اور سپلائی چین کا قریبی تعلق ہونا چاہیے۔
انہوں نے زور دیا کہ علاقائی تعاون کے لیے مزید ہم آہنگ اور متنوع سماجی بنیاد کے لیے دونوں فریقوں کے درمیان زیادہ سے زیادہ عوامی سطح پر وفود کے تبادلے، تعلقات کو مضبوط بنانے اور روایتی دوستی کو بلند کرنے کی ضرورت ہے۔
چینی وزیر خارجہ نے کہا کہ چین جنوبی ایشیا ایکسپو دونوں فریقوں اور پوری دنیا کے درمیان تبادلوں اور تعاون کو فروغ دینے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ جنوبی ایشیائی ممالک کو اس پلیٹ فارم کے ذریعے تعاون کے مزید مواقع تلاش کرنے، ایشیا کی ترقی کو مشترکہ طور پر فروغ دینے اور ایک بہتر مستقبل کی منصوبہ بندی کے لیے مل کر کام کرنے کا خیرمقدم کرتے ہیں

ضلع خیبر: نامعلوم افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار شہید
- 2 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- ایک دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 2 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- ایک دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- ایک دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- ایک دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- ایک دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 2 دن قبل

مصطفیٰ زاہد پہلی بار پاکستانی فلم کا میوزک بنائیں گے
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- ایک دن قبل




