Advertisement
علاقائی

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 200 کلو گرام بدبودار گوشت تلف کر دیا گیا

ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا،ترجمان

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اگست 17 2023، 10:51 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کارروائی ، 200 کلو گرام بدبودار گوشت تلف کر دیا گیا

پنجاب فوڈ اتھارٹی کی طرف سے جنوبی پنجاب میں کارروائیاں جاری ، سلاٹر ہاؤس پر چھاپے کے دوران 200 کلو گرام بدبودار گوشت برآمد کر کے تلف اور ملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

ترجمان فوڈ اتھارٹی ڈیرہ غازی خان کے مطابق اتھارٹی کی ٹیموں نے مضر صحت گوشت سپلائی کرنے والے عناصر کے گرد گھیرا تنگ کردیا ہے، فوڈ سیفٹی ٹیم نے کارروائی کے دوران لیہ کے علاقے محلہ یوسف آباد میں سلاٹر ہاؤس میں سے 200کلو گرام بدبودار گوشت برآمد کر لیا ،یہ مضر صحت گوشت مارکیٹ میں فروخت کے لیے سپلائی کیا جارہا تھا،گوشت تلف کرکے مالکان کے خلاف مقدمہ درج کروادیا گیا ہے ۔

اس موقعے پر ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ خوراک کے نام پر گھناؤنا کاروبار کرنے والے عناصر پنجاب فوڈ اتھارٹی کے ریڈار پر ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عوام کی صحت سے کھلواڑ کی ہرگز اجازت نہیں دی جائے گی،شہری کسی بھی شکایت کی صورت میں پنجاب فوڈ اتھارٹی کی ہیلپ لائن 1223 پر مفت رابطہ کر سکتے ہیں۔

Advertisement
Advertisement