ایئرچیف کی امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم سے ملاقات ، دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا
پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے،ایئر چیف مارشل


اسلام آباد: امریکہ کے سفیر ڈونلڈ بلوم نے پاک فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ظہیر احمد بابر سدھو سے اسلام آباد میں ملاقات کی، اور دفاعی تعاون پر تبادلہ خیال کیا۔
ملاقات کے دوران فریقین نے دونوں ممالک کے درمیان تربیت کو بہتر بنانے اور پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو مزید نکھارنے پر خصوصی توجہ مرکوز کرتے ہوئے دونوں ممالک کی افواج کے درمیان موجودہ تعلقات کو مزید توسیع دینے کے عزم کا اظہار کیا۔
اِس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے فضائیہ کے سربراہ نے کہا کہ پاکستان امریکہ کے ساتھ اپنے سفارتی، اقتصادی اور دفاعی تعلقات کو انتہائی اہمیت دیتا ہے جو علاقائی امن، سلامتی اور استحکام سے متعلق تمام اہم امور کے بارے میں اتفاق رائے پر مبنی ہیں۔
ملاقات کے دوران امریکی سفیر نے پاک فضائیہ کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی تعریف کی اور ادارے کو خود کفیل بنانے کیلئے شاندار اقدامات کو سراہا۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- ایک دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 19 گھنٹے قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 3 دن قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 3 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 3 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 18 گھنٹے قبل



