Advertisement

گھریلوملازمہ تشدد کیس، متاثرہ بچی نے بیان ریکارڈ کروا دیا

جج اوران کی اہلیہ بچی کو کئی روز تک گھر میں بند کرکے گھومنے چلے جاتے تھے

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر Aug 18th 2023, 4:53 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
گھریلوملازمہ تشدد کیس، متاثرہ بچی نے بیان ریکارڈ کروا دیا

اسلام آباد: ذرائع کے مطابق رضوانہ نے پولیس کو دیے گئے بیان میں بتایا کہ جج کی اہلیہ روزانہ تشدد کرتی تھیں۔

بچی کا کہنا ہے کہ جج کی اہلیہ مجھے ڈنڈے، لوہےکی سلاخوں اور ٹھڈوں سے مارتی تھی، بالوں سے پکڑ کر سر دیوار سے بھی مارتی تھی، مرہم پٹی بھی نہیں کرتی تھیں۔

کمسن گھریلو ملازمہ نے بتایا کہ مجھے ماں باپ سے ملنے کی اجازت نہیں ملتی تھی، ٹیلی فون پر بات کراتے مگر جج کی اہلیہ ساتھ ہوتی تھی، جج کی اہلیہ تشدد کا گھر والوں کو نہ بناتے کا کہتیں اور دھمکاتیں۔

یادرہے کہ گزشتہ روزبچی کی دادی اوربہن نے بیان دیا تھاکہ جج اوران کی اہلیہ بچی کو کئی روزتک گھر میں بند کرکے گھومنے چلے جاتے تھے۔ 

Advertisement
Advertisement