ٹیکساس کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر ایک سیاہ فام وفاقی جج کے خلاف موت کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتارکیا گیا ہے

اپنے خلاف قانونی الزامات اور مقدمات کی سماعت کے آغاز کے بعد سے سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے عدلیہ کو تنقید کا نشانہ بنایا، خاص طور پر کچھ ججوں پر جن پر وہ متعصب اور ڈیموکریٹک پارٹی کے ماتحت ہونے کا الزام لگاتے آ رہے ہیں۔
تاہم حالیہ عرصے میں ان کے بیانات زیادہ شدید ہو گئے ہیں، جب ان پر اور ان کے درجنوں ساتھیوں پر ریاست جارجیا میں انتخابی نتائج کو بدلنے کی کوشش کا الزام لگایا گیا ہے۔ ٹرمپ نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ٹروتھ‘‘ پر الزام تراشی شروع کی تو ان کے حامیوں نے بھی بعض ججوں اور پراسیکیوٹرز پر بد سلوکی کا الزام عائد کرنا شروع کردیا ہے۔
امریکی حکام نے ٹیکساس کی ایک خاتون کو مبینہ طور پر ایک سیاہ فام وفاقی جج کے خلاف نسلی طور پر موت کی دھمکیاں دینے کے الزام میں گرفتار کرلیا۔ یہ جج سابق امریکی صدر کے 2020 کے صدارتی انتخابات کے نتائج کو الٹانے کی سازش کرنے کی کوشش کے مقدمے کی سماعت کرے گا۔
ٹیکساس کی ابیگیل پر ٹرمپ کے مقدمے کی سماعت کرنے والی واشنگٹن کی وفاقی جج تانیا چٹکن کو قتل کرنے کی دھمکی دینے کا الزام ہے۔ اس خاتون نے انتخابی مداخلت کے الزام میں ٹرمپ کے مواخذے کے دو دن بعد 5 اگست کو جج چٹکن کے کمرے میں اس پر حملہ کرتے ہوئے ایک آڈیو پیغام چھوڑا۔ چند روز قبل سامنے آنے والی ایک شکایت کے مطابق اس پر نسلی گالیاں دینے کا بھی الزام لگایا گیا تھا۔
خاتون جج چٹکن ٹرمپ کے مقدمے کی صدارت کریں گی ۔ 61 سالہ جج واشنگٹن کی فیڈرل ڈسٹرکٹ کورٹ کے تقریباً ایک درجن ججوں میں سے ایک ہیں جنہیں کیس کی سماعت کے لیے مقرر کیا گیا تھا۔ انہیں قوانین کا اطلاق کرنے میں بھی سخت سمجھا جاتا ہے۔ جج چٹکن نے ٹرمپ کے مقدمہ کی پہلے بھی سماعت کی ہے۔ انہوں نے نومبر 2021 میں ایک کیس میں ٹرمپ کے خلاف فیصلہ سنایا تھا۔
خاتون جج نے ٹرمپ کے حامیوں کے خلاف طویل سزائیں بھی جاری کی ہیں۔ یہ وہ افراد ہیں جنہوں نے 6 جنوری 2021 کو کانگریس کی عمارت پر حملہ کرنے میں حصہ لیا تھا۔

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 دن قبل

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- ایک دن قبل

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- ایک دن قبل

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 گھنٹے قبل

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- ایک دن قبل

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 2 گھنٹے قبل

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- ایک گھنٹہ قبل

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- ایک دن قبل

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 5 گھنٹے قبل
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- ایک دن قبل

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 دن قبل








