افتتاح کے دوران قریب ہی درجنوں افراد نے احتجاج کیا

اسرائیلی حکومت کے خلاف اس سال کے آغاز سے احتجاجی مظاہرے کے باوجود نیتن یاھو نے تل ابیب میں پہلی لائٹ ریل سروس کا افتتاح کردیا۔
لائٹ ریل 24 کلومیٹر تک پھیلی ہوئی ہے کیونکہ یہ تل ابیب کے شمال مشرقی علاقے پیٹہ ٹکوا کے مضافاتی علاقے کو جنوب میں بیت یام کے مضافاتی علاقے سے جوڑے گی۔ ریل کے افتتاح کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نیتن یاھو نے کہا آج اسرائیل میں تہوار کا دن ہے۔ یہ ایک تاریخی ورژن کی تکمیل ہے۔ تاہم اس دوران قریب ہی درجنوں افراد احتجاج کر رہے تھے۔
ریل گاڑی جس کا باضابطہ افتتاح جمعہ کو عوام کے لیے کیا جائے گا 34 سٹیشنوں سے گزرے گی۔ ان میں 10 میٹرو سٹیشن بھی شامل ہیں۔ اس منصوبے کی لاگت تقریباً 381 ملین ڈالر ہے۔ نئی ٹرانسپورٹیشن سروس نے اسرائیل میں ایک اور تنازع بھی پیدا کردیا ہے کہ آیا حکام کو یہودیوں کی مقدس ہفتہ وار تعطیل سبت کے موقع پر پبلک ٹرانسپورٹ کو چلانا چاہیے۔
شہر کے میئر رون ہولڈے نے افتتاحی تقریب میں شرکت نہیں کی ۔ وہ حکومت کے منصوبے کے مخالفین میں شامل ہیں۔ اسرائیلی نیوز ویب سائٹ ’’Ynet‘‘ کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ لائن کا آغاز کیا گیا لیکن جس طرح سے ملک کو چلایا جا رہا ہے اس کے خلاف میں احتجاجی تحریک کا حصہ ہوں۔ ہفتے کی شام تل ابیب میں ہونے والے ہفتہ وار مظاہروں میں دسیوں ہزار اسرائیلیوں نے شرکت کی تھی۔
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- a day ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- 2 hours ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 2 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- a day ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- 6 hours ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 3 days ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- a day ago

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- a day ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- an hour ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 2 days ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- 5 hours ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- a day ago








