این ڈی ایم اے نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر پیشگی انتباہ جاری کر دیا
گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے


اسلام آباد: نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے)نے دریائے ستلج میں اونچے درجے کے سیلاب کے پیش نظر نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ اور خطرے سے دوچار آبادی کے انخلاء کو یقینی کے لئے ہدایات جاری کر دیں۔
این ڈی ایم اے کی مون سون اپڈیٹ کے مطابق گنڈا سنگھ والا کے مقام پر دریائے ستلج میں اونچے درجے کا سیلاب ہے۔ سلیمانکی میں دریائے ستلج میں 19 اگست کی صبح 6 بجے سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے جبکہ اسلام کے مقام پر دریائے ستلج میں 21 اگست سے اونچے درجے کا سیلاب آنے کا امکان ہے۔
این ڈی ایم اے نے اپنی ایڈوائزری میں کہا ہے کہ پنجاب پی ڈی ایم اے دریائے ستلج پر جی ایس والا، سلیمانکی اور اسلام کے نشیبی علاقوں کی آبادی کو بروقت پیشگی انتباہ جاری کرتے ہوئے خطرے سے دوچار افراد کے انخلاء کو یقینی بنانے کی ہدایت کی ہے اور کہا ہے کہ حساس علاقوں کی جانب ٹریفک کے بہائو کی منظم نگرانی کی جائے،ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کیلئے مشینری تیار رکھی جائے اور نشیبی علاقوں میں رہائش پذیر لوگ کہ نقل مکانی کیلئے انتظامات کیے جائیں۔

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 10 hours ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 10 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- a day ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 5 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 15 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 6 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 days ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- a day ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 9 hours ago

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

