ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں ہے،اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا،نگران وزیر اعظم


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ قانون کی حکمرانی پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیاجائے گا، پاکستان قدرتی وسائل سے مالا مال ملک ہے، بیرونی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے مقررہ مدت میں پاکستان کی ترقی کی بنیاد رکھنے کی کوشش کریں گے، ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والوں کے ساتھ نہیں ہے،اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا۔
کابینہ اجلاس میں گفتگو کرتےہوئے نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے نئی نگراں کابینہ کو مبارکباد دیتےہوئے کہاکہ یہ ایک تجربہ کار اور بہترین ٹیم ہے ۔ کابینہ میں ملک کے قابل ترین افراد شامل ہیں اور اپنے اپنے شعبہ جات میں مہارت رکھتے ہیں۔ نگراں وزیراعظم نے کہا کہ مجھے قابل ٹیم پر فخر ہے اور توقع ہے کہ اس عبوری مدت میں ہم قوم کی بھرپور خدمت کریں گے۔ گوکہ ہمارے پاس ملک کی خدمت کے لئے کوئی زیادہ مینڈیٹ نہیں ہے بلکہ ایک محدود وقت ہے ، ہم کوشش کریں گے کہ گزشتہ حکومتوں نے ملکی اور بین الاقوامی سطح پر مختلف فورمز پر جو وعدے کیئے ہیں ان کو پورا کریں اور اسی کے تسلسل میں قانو ن اور آئین ہمیں جو اجازت دیتا ہے اس میں رہ کر نئےاقدامات اٹھائیں، بالخصوص گزشتہ حکومت کی جانب سے قائم کی گئی غیر ملکی سرمایہ کاری سہولت کونسل کے پلیٹ فارم سے جو توقعات وابستہ کی گئی ہیں ان کی تکمیل ہو ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان ایک زرعی ملک ہے،جہاں بڑے معدنی وسائل ہیں۔ بلوچستان قدرتی اور معدنی وسائل سے مالا مال ہے۔ایس آئی ایف سی کوئی نیاتصور نہیں بلکہ یہ پرانا قومی خواب ہے جس پر اب عملدرآمد کیا جا رہا ہے۔ وقت آ گیا ہے کہ پاک آرمی سمیت تمام اداروں کے تعاون سے ہم معاونت، سہولت، حوصلے اور ادراک سے اس پرانے قومی خواب کو شرمندہ تعبیر کریں۔یہ کسی ایک ادارے کا نہیں بلکہ 25 کروڑ عوام کی اجتماعی ملکیت ہے۔اس میں ہم سب مشترکہ طور پر کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ اس منقسم ماحول میں ہم کوشش کریں گے کہ سیاست اور قانون میں فرق رکھیں۔ یہاں قانون کی حکمرانی اور رُول آف آرڈر ہو ۔ہم یقینی بنائیں گے کہ رُول آف آرڈر پر کسی طورپر سمجھوتہ نہ ہو، اگر کہیں بھی انتشار ہو تو کوئی حکومتی نظام نہیں چل سکتا،ہم اس کی اہمیت سے آگاہ ہیں۔ اس پر کسی طور پر سمجھوتہ نہیں ہو سکتا ۔
انہوں نے کہاکہ پاکستان کو بڑے معاشی چیلنجز کا سامنا ہے تاہم قابل نگران ٹیم کی معاونت سے ہم مالیاتی نظم و ضبط قائم کریں گے۔ہمیں ٹیکس پیئر کے پیسے کی اہمیت کااندازہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہماراآج کا یہ اجلاس ، وسائل، سفر کی قیمت پاکستان کے عوام اداکرتےہیں ۔ ایک دکاندار ، ٹیچر، قانون دان، سول سرونٹ یہ سب ہمارے لئے کام کرتے ہیں اور ہم انہیں سماجی خدمات ، ساز گارماحول فراہم کرنے کے ذمہ دارہیں۔نگران وزیراعظم نے کہا کہ پاکستان مختلف مذاہب اور زبانوں کا حامل ملک ہے۔ اقلیتوں کا اس ملک میں مکمل تحفظ کیاجائے گا۔ ریاست اقلیتوں کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے ساتھ نہیں ہے۔
اکثریت کو اقلیت کا خیال رکھنا ہوگا۔ ان کے خلاف معاشرے کے کسی طبقے کی جانب سے نشانہ بنانے پر قوم اور ریاست کی اجتماعی ذمہ داری ہے کہ وہ ان کے ساتھ کھڑی ہو ۔ انصاف اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی ، کسی سے ناانصافی نہیں ہوگی ۔
انہوں نے اقلیتوں کے حقوق کے مکمل احترام کا درس دیا ہے۔ پاکستان کی بنیاد مقدس اصولوں پر رکھی گئی ہے۔نگراں وزیر اعظم نے 9 مئی کے واقعات پر ناپسندیدگی کااظہار کرتےہوئے کہا کہ ہماری فوجی تنصیبات پر حملہ ہمارے پورے نظام پر حملے کے مترادف ہے۔ ہم نہ صرف اس کی مذمت کرتےہیں بلکہ اس کے ذمہ داروں کو قانون کے کٹہرے میں لائیں گے۔جس نے بھی قانون کی خلاف ورزی کی ہے ان سے کسی قسم کی کوئی رعایت نہیں برتی جائے گی۔ کشمیر کے حوالے سے اظہار خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ یہ ایک دیرینہ تنازعہ ہے اور اسے کسی صورت نظر انداز نہیں کیاجاسکتا

نئی لالی وڈ فلم ’عاشق رنگ رنگیلے‘ سینما گھروں کی زینت بن گئی
- 2 days ago

پولیس افسران کی ترقیوں کے خلاف پنجاب حکومت کی اپیلیں خارج
- 2 days ago
پہلے ایل پی جی اوراب بجلی بم گرا دیا گیا
- 2 days ago

پی پی 203 چیچہ وطنی کے ضمنی انتخاب میں مسلم لیگ (ن) کا امیدوار بازی لے گیا
- a day ago

انڈر 19 ایشیا کپ: پاکستان نے بھارت کو 3 وکٹ سے شکست دے دی
- a day ago

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق
- 3 days ago

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان
- 4 days ago

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر
- 3 days ago

پاکستانی فلم ’میرا لیاری‘ نے بیلاروس کے معروف لسٹاپڈ فلم فیسٹیول میں اسپیشل جیوری ایوارڈ جیت لیا
- 2 days ago

وی آئی پی وزٹ کی وجہ سے امتحانات ملتوی کرنے پر ڈی سی جہلم عہدے سے فارغ
- a day ago

ڈی جی آئی ایس پی آر کی لاہور کی جامعات آمد، طلبہ سے خصوصی نشستیں
- 2 days ago

راولپنڈی: گھر سے خاتون اینکر ربیعہ احسن کی گولی لگی لاش برآمد
- a day ago



