ملک کو بچانا ہے یا خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھانا ہے ،فیصلہ سپریم کورٹ ہی کرے گا،شیخ رشید
نگران کابینہ صرف الیکشن کی نگران ہے لمبا چوڑا پالیسی ساز فیصلہ نہیں کرسکتی،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ گیند سپریم کورٹ کے کورٹ میں چلی گئی ہے آئین اور قانون اور ملک کو بچانا ہے یا خانہ جنگی کی بھینٹ چڑھانا ہے یہ فیصلہ سپریم کورٹ سے ہی ہو سکتا ہے، نگران کابینہ میں سے سوائے سرفراز بگٹی کے کسی کو نہیں جانتا اور نگران کابینہ صرف الیکشن کی نگران ہے لمبا چوڑا پالیسی ساز فیصلہ نہیں کرسکتی
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمیشن کی 2 گھنٹےطویل ملاقات کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن الیکشن کمیشن نے کہا کہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے اگلےسال ہوں گے۔ پیپلز پارٹی نےالیکشن 90 دن کے اندر کرانےکامطالبہ کرکے سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے ایسے لگتا ہے صرف ن لیگ ہی الیکشن میں تاخیر کی حامی رہ جائے گی باقی سب پارٹیاں 90 دن الیکشن کرانے پر اکھٹی ہو جائیں گی اور سپریم کورٹ کا دروازہ بھی کھٹکھٹائیں گی۔
چیف جسٹس سپریم کورٹ سے چیف الیکشن کمیشن کی 2 گھنٹےطویل ملاقات کا اعلامیہ جاری نہیں ہوا لیکن الیکشن کمیشن نے کہاکہ عام انتخابات 90 دن میں نہیں ہو سکتے اگلےسال ہوں گےpppنےالیکشن90 دن کے اندر کرانےکامطالبہ کرکے سیاست میں ہلچل پیدا کر دی ہے ایسے لگتا ہے صرف ن لیگ ہی الیکشن میں تاخیر…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 18, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ لوگ بچوں کو زہر دے رہے ہیں پھندے پر لٹک رہے ہیں، نہ بجلی کے بل کے پیسے ہیں نہ آٹا خرید سکتے ہیں۔ لوگ مایوس ہوگئے ہیں اور ہمت ہار گئے ہیں اللہ تعالٰی پاکستان پر اور پاکستان کے لوگوں پر رحم فرمائے
انہوں نے مزید کہا کہ جڑانوالہ کے واقع نے دنیا میں پاکستان کو بہت رسوا اور بد نام کیا ہے اس کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے مجرموں کو سخت سزا دی جائے 16 گرجا گھر جلے اور پولیس تماشہ دیکھتی رہی، غریب سیاسی ورکر کے بیوی بچے ملازم کو اُٹھانا ہو چادر چار دیواری کو نست و نبوت کرنا ہو اور گھروں میں تشدد کرنا ہو تو ان کے دائیں ہاتھ کا کام ہے۔

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 12 گھنٹے قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 8 گھنٹے قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 3 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 16 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 6 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 12 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 11 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- ایک دن قبل

