صدر مملکت کی خاتون کو ہراساں کرنے پر نیپرا کے ڈائریکٹر کو نوکری سے نکالنے کی سزا
نامناسب پیغامات، دفتری اوقات سے زائد رکنے کا کہنا، غیر اخلاقی مطالبات کرنا ہراسانی ہے،عارف علوی


صدر مملکت عارف علوی نے خاتون کو ہراساں کرنے پر نیپرا کے ڈائریکٹر کو نوکری سے نکالنے کی سزا جاری کردی اور کہا کہ کسی نرمی کی گنجائش نہیں سزا بڑھا کر نوکری سے نکالنے کی سزا دینا معقول اور مناسب رہے گا۔ صدر مملکت عارف علوی نے ڈائریکٹر نیپرا کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے پر ملزم کی سزا میں اضافہ کردیا ہے۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ نامناسب پیغامات، دفتری اوقات سے زائد رکنے کا کہنا، غیر اخلاقی مطالبات کرنا ہراسانی ہے،غیر اخلاقی مطالبات ماننے سے انکار پر سنگین نتائج کی دھمکی دینا ہراسانی ہے، ملزم نے بلاواسطہ جرم کا اعتراف کیا اور صرف سزا کی شدت کے خلاف اپیل دائر کی۔
صدر مملکت کا کہنا تھا کہ کام کی جگہ پرخواتین کو ہراساں کرنا ایک سنگین معاملہ ہے کسی نرمی کی گنجائش نہیں، سزا بڑھا کر نوکری سے نکالنے کی سزا دینا معقول اور مناسب رہے گا۔
صدر مملکت نے مزید کہا کہ ہراسانی سے خواتین پر بلاواسطہ دباؤ ڈلتا ہے کہ وہ نوکری چھوڑ دیں، ہراسانی ثابت ہوچکی، ملزم کسی رعایت کا مستحق نہیں، نوکری سے نکالنے کی سزا دی جاتی ہے۔
واضح رہے کہ خاتون آفس اسسٹنٹ شکایت کنندہ نے نیپرا میں ہراساں کرنے کی درخواست دائر کی تھی، اور الزام عائد کیا تھا کہ ملزم اپنے دفتر میں بلاتا ، ذاتی معاملات پر بات کرتا ، شکل پر تبصرے کرتا، اور لنچ اور رات کے کھانے کی دعوت دیتا۔

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 15 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- a day ago

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 days ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 10 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 14 hours ago

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 days ago

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 days ago

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 15 hours ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 20 hours ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 12 hours ago

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 days ago

