الیکشن کمیشن نے انتخابات کی بجائے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کر دیا
3 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی۔


الیکشن کمیشن آف پاکستان نے انتخابات کے بجائے نئی حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔
3 صفحات پر مشتمل متفقہ فیصلے میں کہا گیا ہے کہ نئی مردم شماری کے بعد آبادی میں بڑے پیمانے پر تبدیلی رونما ہوئی، آبادی بڑھنے سے حلقوں کی اضلاع کی سطح پر تبدیلی ہوئی ہے، 7ویں مردم شماری کے بعد 20 ہزار 85 نئے سینس بلاک بڑھے کچھ میں تبدیلیاں ہوئیں۔
الیکشن کمیشن کا فیصلے میں کہنا ہے کہ انتخابات سے پہلے غلطیوں سے پاک ووٹر لسٹ اور تازہ حلقہ بندیاں لازمی ہیں، حلقہ بندیاں، نئی ووٹر لسٹیں صحیح اور بامعنی نمائندگی، پارلیمانی جمہوریت کیلئے لازمی ہے، نئی حلقہ بندیوں کا فیصلہ امیدواروں، سیاسی جماعتوں، ووٹرز کے بنیادی حق کے تحفظ کیلئے کیا جارہا ہے۔
الیکشن کمیشن آف پاکستان نے حلقہ بندیوں کا فیصلہ آئین کے آرٹیکل 218 تین کے تحت کیا۔
الیکشن کمیشن نے عام انتخابات سے قبل نئی حلقہ بندیاں کرنے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/FvrZeJsle8
— GNN (@gnnhdofficial) August 18, 2023

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 11 گھنٹے قبل

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 4 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 13 گھنٹے قبل

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت
- 2 دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 21 گھنٹے قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 15 گھنٹے قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 16 گھنٹے قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 3 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- ایک دن قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 16 گھنٹے قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 دن قبل

