الیکشن دیر سے کرانے کی خواہش نہیں، ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے،مرتضیٰ سولنگی


نگراں وزیر اطلاعات مرتضیٰ سولنگی کا کہنا ہے کہ الیکشن کمیشن کل انتخابات کےلئے کہے گا تو ہم تیار ہیں، الیکشن کمیشن 90 روز میں الیکشن کرائے یا فروری میں ہماری کوئی خواہش نہیں، ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے۔
اسلام آباد میں بطور نگراں وفاقی وزیر اطلاعات پہلی میڈیا بریفنگ کے دوران مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کمیشن نے اپنی ویب سائٹ پر حلقہ بندیوں کا شیڈول جاری کر رکھا ہے، اس حوالے سے ایک سیاسی جماعت نے عدالت سے بھی رجوع کرلیا، نگران حکومت کی جلد یا دیر سے الیکشن کروانے میں کوئی خواہش نہیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم اپنے حلف کی پاسداری کریں گے، آئین میں ہے یہ ملک عوام کے منتخب نمائندے چلائیں گے جب کہ کابینہ اجلاس کے بعد پہلی میٹنگ چیف الیکشن کمشنر کے ساتھ ہوئی۔
مرتضیٰ سولنگی کا کہنا تھا کہ نگراں وزیراعظم کی زیر صدارت کابینہ کا پہلا اجلاس ہوا جس میں انہوں نے کہا کہ حکومت کی توجہ معیشت پر رہے گی، وزیراعظم نے بنیادی ڈھانچے کی ازسرنوتعمیر کی ضرورت پر زور دیا، جڑانوالہ واقعے کے حوالے سے نگراں وزیراعظم نے کہا کہ کسی دوسرے مذہب کی تضحیک نہیں۔ نگراں وزیراعظم نے معاشی بحالی کے لیے کمیٹی تشکیل دے دی جس میں خزانہ، توانائی، اسپیشل انویسٹمنٹ کمیٹی اور دیگر اداروں کے ارکان ہوں گے، یہ کمیٹی معاشی بحالی کے عمل کی نگرانی کرے گی۔
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر ان کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف کے پروگرام کو دھکا دیکر اسٹارٹ کرایا، معاہدے میں سبسڈیز نہ دینا بھی شامل ہے جب کہ معیشت کا جو حال ہے ممکن نہیں مہنگا تیل خرید کر سستا بیچیں، اسی لئے حکومت کو چاہے نہ چاہے تیل کی قیمت میں اضافہ کرنا پڑا۔
نگراں وزیر اطلاعات نے کہا کہ تیل کی قیمت میں اضافہ مجوری ہے، لوگ مشکل میں ہوں تو قیادت کو چاہئے کہ ٹیکس کے پیسے کو بے دردی سے نہ خرچ کرے۔
عام انتخابات پر مرتضیٰ سولنگی نے کہا کہ الیکشن کرانا الیکشن کمیشن کی ذمہ داری ہے، الیکشن کمیشن 90 دن میں الیکشن کراتا ہے یا فروری میں، یہ اس کا کام ہے، البتہ ہمارے پاس آئین اور اس پر عمل کرانے کے لیے ادارے بھی ہیں اور پچھلی حکومت جو فیصلےکرگئی اس سے روگردانی ہمارا کام نہیں۔

امریکا کے نائیجریا میں داعش کے ٹھکانوں پر فضائی حملے،متعدد شدت پسند ہلاک
- 4 گھنٹے قبل

پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 730 ملین ڈالر کے اہم منصوبوں پر دستخط
- 21 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کا بڑا فیصلہ، شہریوں کے پاسپورٹ کو غیر فعال کرنے کا اختیار کالعدم
- 2 گھنٹے قبل

متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان پاکستان پہنچ گئے ، ائیر پورٹ پر شاندار استقبال
- 3 گھنٹے قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا پاکستان ،اردن دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان، محکمہ موسمیات
- ایک گھنٹہ قبل

پی ٹی آئی احتجاج میں عسکری قیادت کو قتل کی دھمکیاں، پاکستان کا برطانوی حکومت سے کارروائی کا مطالبہ
- 3 گھنٹے قبل

اسلام آباد بلدیاتی انتخابات:الیکشن کمیشن نے کاغذات نامزدگی جمع کروانے کی تاریخ میں توسیع کر دی
- 4 گھنٹے قبل

صوبائی حکومت کا بسنت کے موقع پرلاہور میں فری بسیں اور رکشے چلانے کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکر کومداحوں بچھڑے 31 برس بیت گئے
- 3 گھنٹے قبل

محمود الرشید کو 33 سال، یاسمین راشد، سرفراز چیمہ اور اعجاز چوہدری کودس،دس سال قید کی سزا،تحریری فیصلہ جاری
- 3 گھنٹے قبل
.jpg&w=3840&q=75)
مہنگا سونا مزید مہنگا، قیمت ایک بار پھر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی
- 3 گھنٹے قبل








