شیریں رحمان نے کہا کہ ہمارا آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دنوں کے اندر عام انتخابات کرائے۔


پیپلز پارٹی کی نائب صدر و سابق وفاقی وزیر شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن کے حالیہ اعلا ن سے ظاہر ہوتا ہے کہ نئی مردم شماری کے مطابق حلقہ بندیاں کرانے میں 4 ماہ یا اس سے زیادہ لگیں گے، الیکشن کمیشن کا یہ اعلان ہمارے لئے تشویش اور مایوسی کا باعث ہے۔
شیری رحمان نے کہا کہ الیکشن کمیشن اپنے فیصلے اور جاری کردہ شیڈول پر سنجیدگی سے نظر ثانی کرے، اسمبلیوں کی جلد تحلیل کرنےکا مقصد تیاریوں کیلئے زیادہ سے زیادہ وقت فراہم کرنا تھا۔
شیریں رحمان نے کہا کہ قومی و صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں کبھی تبدیلی نہیں ہونی، حلقہ بندیوں کا عمل جلد سے جلد مکمل کیا جائے، پیپلز پارٹی اور اسکے ووٹرز انتخابات کی تاریخ کے منتظر تھے، حلقہ بندیوں کے شیڈول کے نہیں۔
شیریں رحمان نے کہا کہ ہمارا آئین الیکشن کمیشن کو پابند کرتا ہے کہ وہ اسمبلی تحلیل ہونے کے 90 دنوں کے اندر عام انتخابات کرائے،ہم الیکشن کمیشن سے مطالبہ کرتے ہیں کہ آئین کے آرٹیکل 224 کے مطابق انتخابات کی تاریخ کا اعلان کرے۔
پیپلز پارٹی کی نائب صدر شیری رحمان کا الیکشن کمیشن سے مقررہ وقت پر انتخابات کرانے کا مطالبہ#GNN #NewsUpdates #BreakingNews #GNN_Updates pic.twitter.com/gxJnDy3a04
— GNN (@gnnhdofficial) August 19, 2023

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 days ago

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 20 hours ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 16 hours ago

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 17 hours ago

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 21 hours ago

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 2 days ago

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- a day ago

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 days ago



