Advertisement
علاقائی

پنڈی بھٹیاں کے قریب بس میں آتشزدگی سے 16 افراد جان بحق ،15 زخمی

جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا، ڈی پی او حافظ آباد

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 20th 2023, 6:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
پنڈی بھٹیاں کے قریب بس میں آتشزدگی  سے  16 افراد جان بحق ،15 زخمی

موٹر وے ایم۔فور پر کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس میں پنڈی بھٹیاں کے قریب اچانک آگ بھڑک اٹھی جس کے نتیجے میں سے 16 افراد موقع پر جان بحق جبکہ 15افراد زخمی ہوگئے۔

موٹر ویز پولیس کی طرف سے آفیشل سماجی رابطے کی سائٹ ٹویٹر ایکس پر اتوار کی صبح جاری بیان میں بتایاگیا ہے کہ موٹر وے ایم۔فور پر انتہائی افسوس ناک واقعہ پیش آیا ہے جس میں کراچی سے اسلام آباد جانے والی مسافر بس میں پنڈی بھٹیاں کے قریب آگ بھڑک اٹھنے سے 16 افراد موقع پر جان بحق ہوگئے۔ پولیس نے بروقت امدادی کاروائیاں کرکے 15 مسافروں کو ریسکیو کر کے قریبی ہسپتال منتقل کردیا ہے

 ڈی پی او حافظ آباد ڈاکٹر فہد نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوچ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی پنڈی بھٹیاں انٹر چینج کے قریب موٹر وے پر ڈیزل ٹینک سے بھری پک اپ سے ٹکرا گئی، جس کی وجہ سے کوچ کو آگ لگ گئی، حادثہ کے نتیجے میں 16 افراد موقع پر جاں بحق جبکہ 15 زخمی ہیں۔ جاں بحق افراد کی میتوں اور زخمیوں کو ٹی ایچ کیو ہسپتال پنڈی بھٹیاں فیصل آباد منتقل کر دیا گیا۔

انسپکٹر جنرل نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس سلطان علی خواجہ جائے حادثہ پر سے ہسپتال پہنچ گئے جہاں انہوں نے زخمیوں کی عیادت کی اور زخمیوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرنے کے لئے موٹر وے پولیس کے افسران کو خصوصی ہدیات بھی جاری کیں۔

Advertisement
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 2 گھنٹے قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 گھنٹے قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • ایک دن قبل
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 6 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 2 دن قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • ایک دن قبل
قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی

  • ایک دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • ایک دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • ایک دن قبل
Advertisement