بغداد: عراق کے صدر بہرام صالح نے سعودی ایران خفیہ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق عراق کے صدر بہرام صالح نے سعودی ایران خفیہ مذاکرات کی تصدیق کردی ہے۔عراق کے صدر بہرام صالح کا کہنا ہے کہ عراق نے ایران اور سعودی عرب کے درمیان مذاکرات کے کئی ادوار کی میزبانی کی ہے۔
عراقی صدر بہرام صالح نے ایران اور سعودی عرب مذاکرات کے متعلق تفصیلات نہیں بتائیں ،اس کے علاوہ مذاکرات کے کتنے ادوار ہوئے؟ عراقی صدر کا درست تعداد بتانے سے بھی انکار کردیا۔
عراقی صدر بہرام صالح نے کہا کہ خواہش ہے ایران امریکا دشمنی کو بھی ختم ہوتے دیکھوں۔سفارتی حلقوں کا کہنا ہے کہ روایتی حریفوں ایران اور سعودی عرب کے درمیان براہ راست مذاکرات سے مشرق وسطیٰ میں سکون کی امید ہے۔
چند روز قبل سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے مقامی نیوز ایجنسی کو انٹرویو دیا تھا جس میں سعودی ولی عہد نے ایران کیساتھ اچھے تعلقات کی خواہش کا اظہار کیا تھا۔
سعودی ولی عہد محمد بن سلمان نے کہا تھا کہ ایران ہمارا ہمسایہ ملک ہے،ہم ایران کیساتھ اچھے اور خاص تعلقات چاہتے ہیں، ہم ایران کو مشکل میں نہیں بلکہ ترقی دیکھنا چاہتے ہیں،ہم خطے اور دنیاکو استحکام کی جانب لے کر جانا چاہتے ہیں، بہتر تعلقات کیلئے سعودی عرب بین الاقوامی حامیوں کیساتھ ایران کے منفی رویے کا حل نکالنے کی کوشش کررہاہے۔
واضح رہے کہ عالمی خبر رساں ادارے میں شائع ہونے والی ایک رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 9 اپریل کو ایران اور سعودی عرب کے سفارت کاروں کے درمیان یمن پر خفیہ مذاکرات ہوئے تھے۔سعودی عرب نے نے ایران کے ساتھ خفیہ مذاکرات کی میڈیا رپورٹ کو بے بنیاد قرار دیدیا تھا۔ دونوں ممالک کے درمیان 2016 سے تعلقات منقطع ہیں جب ریاض میں ایک شیعہ عالم کا سرقلم کیا گیا تھا۔

پاک بھارت کشیدگی رکوانے کیلئے انتھک محنت کی،ترک صدر
- 7 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 12 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 13 hours ago
سکھ سنگت پاکستان کے ساتھ چٹان کی طرح کھڑی ہے ، صوبائی وزیر برائے اقلیتی امور سردار رامیش سنگھ اروڑا
- 9 hours ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 14 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 14 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 12 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 12 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 14 hours ago

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 14 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 10 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 12 hours ago