ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کا الزام میں نیب نے پرویز الہیٰ کو احتساب عدالت میں پیش کیا


لاہور کی احتساب عدالت نے سابق وزیراعلی پنجاب چوہدری پرویز الہیٰ کاجسمانی ریمانڈ میں 29 اگست تک توسیع کر دی۔
لاہور نیب لاہور کی ٹیم نے چوہدری پرویز الہیٰ کو احتساب عدالت پیش کیا ، ترقیاتی منصوبوں میں کک بیکس لینے کا الزام میں نیب لاہور نے پرویز الہیٰ سے تحقیقات کے لیے 29 اگست تک جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا ہے۔ احتساب عدالت کے جج زبیر شہزاد کیانی سماعت کی
پرویز الٰہی کے وکیل امجد پرویز نے کہا کہ پرویز الٰہی کی بار بار گرفتاری کا معاملہ لاہور ہائیکورٹ اور سپریم کورٹ میں زیر سماعت ہے ۔سپریم کورٹ نے لاہور ہائیکورٹ کو حکم دیا کہ 21 اگست تک کیس سن کر فیصلہ کریں ۔لاہور ہائیکورٹ میں ابھی تک کیس سنا نہیں گیا آج سماعت ہونی ہے ۔ عدالت مناسب وقت کے لیے اگر پرویز الٰہی کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لے ہمیں کوئی اعتراض نہیں ۔
جج زبیر شہزاد کیانی نے استفسار کیا کہ آپ بتا دیں کتنے دن کے لیے ایگری ہیں جس پر امجد پرویز نے کہا کہ پیر تک اگر ریمانڈ دے دیا جائے تو کوئی اعتراض نہیں ہے۔
سماعت کے دوران پرویز الہیٰ روسٹرم پر آگئے، پرویز الہیٰ نے کہا کہ اس وقت مجھے سیدھا کھڑا ہونے میں پرابلم ہے۔میرے گھٹنے سوجے ہوئے ہیں میری طبعیت ٹھیک نہیں ہے ۔ پرویز الہیٰ نے کہا کہ میری گزارش ہے میرے ذاتی ڈاکٹرز کو معائنے کی اجازت دی جائے،میرا سارا نظام خراب ہوا پڑا ہے جس عدالت نے پرویز الہیٰ کو نیب حراست میں ذاتی ڈاکٹر اور گھر والوں سے ملنے کی اجازت دے دی۔
نیب رپورٹ میں کہا گیا کہ پرویز الہیٰ پر غیر قانونی طور پر ٹھیکے دینے کا الزام ہے، پرویز الہیٰ پر ترقیاتی منصوبوں میں اربوں روپے کا قومی خزانے کو نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔ نیب کا مزید کہنا ہےکہ پرویز الٰہی نے بطور وزیر اعلی خاص مقاصد کے لیے شریک ملزمان سے ملکر گجرات کے لیے 116 سکیمیں منظور کرائیں۔
نیب نے پرویز الٰہی کا مزید چودہ دن کا جسمانی ریمانڈ مانگ لیا جس پر احتساب عدالت لاہور نے پرویزالٰہی کا 29 اگست تک مزید جسمانی ریمانڈ دے دیا۔

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 دن قبل

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- ایک دن قبل

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- ایک دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 دن قبل

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 19 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- 3 دن قبل

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 7 منٹ قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 دن قبل

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- ایک دن قبل

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- ایک گھنٹہ قبل






