امریکا کی ریاست نیو جرسی میں مادر وطن کے 76ویں یوم آزادی کے سلسلے میں رنگا رنگ پریڈ
پریڈ میں پاکستانی مصنوعات، موسیقی، رقص، ثقافتی نمائش ،آرٹ اور کھانے پیش کیے گئے


امریکا کی ریاست نیو جرسی میں پاکستانی نژاد امریکی شہریوں نے مادر وطن کے 76ویں یوم آزادی کے سلسلے میں ایڈیسن شہر میں رنگا رنگ پریڈ کا انعقاد کیا جس میں ہزاروں افراد نے شرکت کی، پریڈ میں زیادہ تر افراد نے قومی لباس زیب تن کیے ہوئے تھے ، پریڈ میں پاکستانی مصنوعات، موسیقی، رقص، ثقافتی نمائش ،آرٹ اور کھانے پیش کیے گئے۔
اس موقع پر امریکا میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے پاکستانی شہریوں پر زور دیا کہ وہ اپنی صفوں میں اتحاد پیدا کریں،مادر وطن کی ترقی میں اپنا کردار اور سرمایہ کاری کرتے رہیں۔ عوامی سطح پر وفود کے تبادلے کے ذریعے پاکستان اور امریکا کو قریب لانے کے لیے آپ کا اہم کردار ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو متعدد چیلنجز کا سامنا ہے جن سے بحالی میں وقت لگے گا۔
امریکہ میں پاکستان کے سفیر مسعود خان نے کہا کہ پاکستانی امریکن کمیونٹی پاکستان اور امریکہ کو قریب لانے میں اہم کردار ادا کررہی ہے@Masood__Khan@PakinUSA#News #RadioPakistan #NewJersey #PakistanArmy https://t.co/CAtNA29uau pic.twitter.com/bTrRRoREoS
— ریڈیوپاکستان (@PBCofficialNews) August 21, 2023
انہوں نے سانحہ جڑانوالہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ ملک کے خلاف سازش کا حصہ ہے اور اس کے مرتکب افراد کو انصاف کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔
مسعود خان نے پریڈ کے بانی مرحوم ابرار خان کو خراج تحسین پیش کیا۔ انہوں نے اسمبلی کی رکن شمع حیدر کی کامیابیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ پہلی پاکستانی نژاد امریکی خاتون ہیں جو ریاست نیو جرسی کی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں۔
اس موقع پر منتخب نمائندوں نے یوم آزادی کی مبارکباد پیش کی اور نیو جرسی کی ترقی میں پاکستانی تارکین وطن کے تعاون کو سراہا۔ ان میں اسمبلی کے سپیکر کریگ کوفلن، کانگریس کے رکن فرینک پالون اور اسمبلی کی خاتون رکن شمع حیدر

نریندر مودی کے پہلگام فالس فلیگ آپریشن پر سابق بھارتی فوجی کے دھماکہ خیز انکشافات
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان کوانڈیااسرائیل گٹھ جوڑ سے بھی باخبر رہنا ہو گا ،فضل الرحمان
- 13 گھنٹے قبل

کوئٹہ کے نواحی علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے
- ایک گھنٹہ قبل

حکومت کا معرکہ حق میں تاریخی فتح پر ملک بھرمیں آج یو م تشکر منانے کا اعلان
- 2 گھنٹے قبل

سربراہ پاک بحریہ ایڈمرل نوید اشرف کا سی ایم ایچ راولپنڈی کا دورہ ، آپریشن میں زخمی ہونے والوں کی عیادت
- 11 گھنٹے قبل

یو اے ای اور امریکا کے درمیان آرٹیفیشل انٹیلی جنس کیمپس کے پہلے مرحلے کا آغاز
- ایک گھنٹہ قبل

امریکی تجزیہ کار نے پاکستان کا طیارہ مار گرانے کا بھارتی دعویٰ بکواس قرار دے دیا
- 11 گھنٹے قبل

ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کی انعامی رقم کا اعلان کر دیا گیا
- 12 گھنٹے قبل

حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کے اعلان نے عوام کو مایوس کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
پاکستان نے امریکہ کو زیروٹیرف پر دوطرفہ تجارت کی پیشکش کر دی
- 13 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا کامرہ ائیر بیس کا دورہ، پاک فضائیہ کے شاہینوں کو معرکۂ حق میں تاریخی فضائی فتح پر خراجِ تحسین
- 13 گھنٹے قبل

ملک کے بیشتر علاقوں میں ہیٹ ویو جاری، سلسلہ 20 مئی تک جاری رہنے کی پیشگوئی
- 4 منٹ قبل