Advertisement
پاکستان

پی پی 84 ضمنی انتخاب : خوشاب میں مسلم لیگ ن نے میدان مار لیا

خوشاب :غیر حتمی نتائج کے مطابق پنجاب اسمبلی کے حلقہ پی پی 84 خوشاب کے ضمنی انتخاب میں پاکستان مسلم لیگ (ن) کے ملک معظم کلو نے کامیابی حاصل کرلی۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 6 سال قبل پر مئی 7 2021، 12:03 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

تفصیلات کے مطابق پنجاب اسمبلی کےحلقہ پی پی 84خوشاب میں ضمنی انتخاب کا میدان مسلم لیگ ن نے ایک بار  پھر مار لیا۔ پی  پی 84 خوشاب ضمنی الیکشن کے 229 میں سے تمام 229 پولنگ اسٹیشنز کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ  ن  کے  امیدوار  ملک معظم کلو نے 73 ہزار 81 ووٹ حاصل کیے۔ جبکہ حکمراں جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے امیدوار علی حسین بلوچ کو 62 ہزار 903 ووٹ ملے۔ حلقے میں ٹرن آوٹ 52اعشاریہ 99 فیصد رہا۔  غیر سرکاری نتائج کے مطابق ڈالے گئے دروست ووٹوں کی تعداد ایک لاکھ 52 ہزار 297 رہی جبکہ  2ہزار 792ووٹوں کی تعداد مسترد ہوئی ۔

 

واضح  رہے کہ حلقہ پی پی 84 کی نشست ن لیگ کے صوبائی اسمبلی کے رکن ملک وارث کلو کے انتقال کے باعث خالی ہوئی تھی۔

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف نے اس موقع پر  اپنے پیغام میں  کہاکہ پی پی 84 خوشاب میں فتح پر عوام اور پارٹی امیدوار ملک معظم کلو کو مبارکباد دیتا ہوں۔انھوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ  ٹوئٹر پرپیغام میں  لکھا کہ عوام نے آٹا چینی چوروں کو مسترد کردیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ الحمداللّٰہ! یہ عوام کی طرف سے اس خدمت کا بھی اعتراف ہے جو مسلم لیگ (ن) نے اپنے دور میں کی تھی اور یہ ووٹ نوازشریف کی قیادت میں پاکستان کی ترقی کا ووٹ ہے۔ اللہ تعالیٰ نےموقع دیاتوپہلےسےزیادہ جذبےاوررفتارسےخدمت کریں گے۔

مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اپنے پیغام میں کہا کہ ہر شہر میں عوام نے ن لیگ کی فتح کا اعلان کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے بیانیہ کے ہر صوبے سے تائید عوام کے حق حکمرانی کی فتح ہے۔

Advertisement
پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

پاکستان اور تاجکستان کی مشترکہ فوجی مشق دوستی تھری چراٹ میں اختتام پذیر

  • 11 hours ago
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 days ago
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 4 days ago
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • a day ago
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 days ago
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • a day ago
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 days ago
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • a day ago
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • a day ago
پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

پشاور میں نادرا کا اسسٹنٹ ڈائریکٹر فائرنگ سے جاں بحق

  • 6 hours ago
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 days ago
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • a day ago
Advertisement