ہماری بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے،انوارالحق کاکڑ
حکومتی نظام کارمیں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے،نگران وزیرا عظم


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑنے کہا ہے کہ ہماری بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا ہے، حکومتی نظام کارمیں بڑی تبدیلی نہیں لاسکتے، قواعد و ضوابط میں سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کااختیار حاصل ہے۔
نگران وفاقی کابینہ کے اجلاس میں اظہار خیال کرتےہوئے نگران وزیراعظم نے کہا کہ آئین کے تحت نگران حکومت مختصر مدت کے لئے آئی ہے، اس کی بنیادی ذمہ داری انتخابات کے لئے بھرپور معاونت فراہم کرنا اور نگرانی ہے اور یہ آئینی تقاضا ہے ۔ نگران حکومت کے پاس روزمرہ حکومتی معاملات کی نگرانی کا اختیار ہے۔ہم حکومتی نظام کار میں بڑی تبدیلی نہیں لا سکتے۔
انوار الحق کاکڑ کا کہنا تھا کہ معمول کی پالیسیوں پر عمل پیرارہیں گے اور گزشتہ حکومت کی پالیسیوں کو جاری رکھیں گے ۔قواعد و ضوابط میں سنگین خلاف ورزی کی صورت میں مداخلت کااختیار حاصل ہے۔ قومی اسمبلی آئینی مدت مکمل کرکے تحلیل ہو چکی ہے۔ الیکشن ابھی ہونے ہیں۔ پارلیمان کا ایوان بالا کام کررہا ہے جب تک قومی اسمبلی کاایوان نہیں آجاتا قانون سازی نہیں ہو سکتی۔ تمام وزرا کی اپنی وزارتوں سے بریفنگ کا عمل شروع ہو چکا ہے۔ آئندہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے کافیصلہ بریفنگ کی بنیاد پر کیاجائے گا۔

پنجاب کے بعد وفاقی تعلیمی اداروں میں موسم سرما کی تعطیلات کا اعلان
- ایک گھنٹہ قبل

بیرون ملک مقیم بارہ ملین سے زائد پاکستانی ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں، وزیراعظم شہباز شریف
- 2 گھنٹے قبل

جعلی ڈگری کیس: ہائیکورٹ نے جسٹس طارق جہانگیر ی کوجج کے عہدے سے نا اہل قرار دے دیا
- 13 منٹ قبل

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی لیبیائی مسلح افواج کے سربراہ سے ملاقات،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج کے عظیم ہیرو لانس نائیک محمد محفوظ شہیدکا 54 واں یومِ شہادت آج منایا جا رہا ہے
- ایک گھنٹہ قبل

وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع، نوٹس چسپاں
- 2 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے حلال گوشت کی برآمدی پالیسی کی منظوری دے دی
- ایک گھنٹہ قبل

روس قومی مفادات پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کرے گا ،یوکرین میں اپنے اہداف کو جلد حاصل کرلیں گے،پیوٹن
- ایک گھنٹہ قبل
چین میں پاک بحریہ کی چوتھی ہنگورکلاس آبدوز غازی کی لانچنگ تقریب، ایک اور سنگ میل عبور
- 19 گھنٹے قبل

سونے کی قیمت میں مسلسل دوسرے روز ہزاروں روپے کا اضافہ ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 2 گھنٹے قبل

محکمہ موسمیات کی 20 دسمبر سے بارشوں کی پیشگوئی
- 20 گھنٹے قبل

اسلام آباد : ڈی جی آئی ایس پی آر کی کامسیٹس یونیورسٹی کے اساتذہ اور طلبہ کیساتھ خصوصی نشست
- ایک گھنٹہ قبل






