چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی


توشہ خانہ فوجداری کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت 24 جون تک ملتوی کر دی گئی۔
چیف جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں اسلام آباد ہائیکورٹ کے دو رکنی بینچ نے چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطلی کی درخواست پر سماعت کی ۔دوران سماعت الیکشن کمیشن کے وکیل ایڈووکیٹ امجد پرویز نے استدعا کی کہ انہیں دلائل کی تیاری کیلئے وقت درکار ہے کیونکہ آج ہی ان کی خدمات لی گئی ہیں۔بغیر تیاری کے دلائل نہیں دے سکتا چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ دو ہفتے بعد الیکشن کمیشن کی طرف سے مزید وقت مانگنا مذاق ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی کے وکیل نے موقف اپنایا کہ عدالت کی طرف سے دو ہفتے قبل الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کیا گیا ،یہ بھی کہا گیا کہ کیس کو جلد سماعت کیلئے مقرر کیا جائیگا لیکن دوبارہ سماعت کی تاریخ دو ہفتے بعد کی مقرر ہوئی، ہم یہ نہیں کہہ رہے کہ عدالت ہم پر رحم کرے ،ہم صرف آئین و قانون میں دئیے گئے بنیادی حقوق کی فراہمی کی بات کررہے ہیں۔
الیکشن کمیشن کی دلائل کیلئے مزید وقت کی استدعا کی مخالفت کرتے ہوئے لطیف کھوسہ نے کہا کہ درخواست پر آج ہی فیصلہ کیا جائے، کیس کے میرٹ پر جانے کی ضرورت ہی نہیں، صرف کم سزا کے حوالے سے دلائل سن کر فیصلہ کیا جاسکتا ہے،الیکشن کمیشن کے وکیل نے کہا کہ مجھے کیس کی پیپر بکس بھی آج ہی ملی ہیں۔ اس لیے فوری دلائل دینا ممکن نہیں
عدالت نے ریمارکس دئیے کہ ہم آپ کی چودہ دن کا وقت دینے کی استدعا منظور نہیں کررہے ، جمعرات تک کا وقت دے رہے ہیں ،آپ تیاری کرلیں ،اگر جمعرات کو کیس کے میرٹس پر بات ہوئی تو پھر بعد میں دیکھ لیں گے۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 2 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- a day ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 4 hours ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 4 hours ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 2 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 7 hours ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 2 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- a day ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- a day ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 6 hours ago





