ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی


حکومت کی طرف سے مہنگائی کی چکی میں میں پسی عوام کو ہائی وولٹج کے جھٹکے،ڈسکوز کی درخواست پر نیپرا نے بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مزید مہنگی کر دی۔لائن لاسز اور بجلی چوری کی مد میں 7 ارب 35 کروڑ روپے وصول کرنے کی درخواست کی گئی تھی۔
نیپرا نے سہہ ماہی ایڈجسمنٹ کی مد میں ڈسکوز کی جانب سے بجلی 5 روپے فی یونٹ مہنگی کرنے کی درخواست پر سماعت کی جس کے بعد بجلی کی قیمت سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی گئی۔
نیپرا کی جانب سے بجلی مہنگی کرنے کی منظوری سے عوام پر 145 ارب روپے سے زائد کا بوجھ پڑے گا، ڈسکوز نے بجلی کی قیمت میں اضافے کی درخواست درخواست 23-2022ء کی چوتھی سہہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں دی تھی۔
رپورٹ کے مطابق فیسکو نے 23 ارب 49 کروڑ، گیپکو نے 16 ارب 13 کروڑ کا اضافہ مانگا جبکہ حیسکو اور آئیسکو نے 9، 9 ارب روپے کے اضافے کی درخواست دی تھی۔درخواست میں لیسکو نے 31 ارب، میپکو نے 27 ارب سے زائد کا اضافہ مانگا تھا، پیسکو 9 ارب، کیسکو 7 ارب، سیپکو 5 اور ٹیسکو نے 4 ارب کا اضافہ مانگا۔
نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کے تحت پر بجلی 5 روپے 40 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ نیپرا کا کہنا ہے کہ بجلی تقسیم کار کمپنیز کے موجودہ ڈھانچے میں صارفین کو ریلیف ملنا ممکن نہیں۔

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 2 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 3 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 17 hours ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 3 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 14 hours ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 14 hours ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 3 days ago

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- a day ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 3 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 16 hours ago




