Advertisement
پاکستان

سینئر وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

تقریبا آدھے گھنٹے بعد ریسکیو ٹیم نے انہیں وکلاء سمیت لفٹ سے نکالا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 25th 2023, 6:08 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
سینئر وکیل لطیف کھوسہ اسلام آباد ہائی کورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے

سابق وزیراعظم اور چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان  کے وکیل لطیف کھوسہ اور وکیل نعیم پنجوتھا اسلام آباد ہائیکورٹ کی لفٹ میں پھنس گئے، تقریبا آدھہ گھنٹہ لفٹ میں بند رہنے کے بعد ریسکیو ٹیم نے انہیں لفٹ سے نکالا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ میں توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے وکیل لطیف کھوسہ لفٹ میں پھنس گئے تھے۔ ریسکیو ٹیم کی مدد سے لفٹ کھول کر وکلاء کو نکالا گیامعاون وکیل کے مطابق سردار لطیف کھوسہ اور ساتھی 30 منٹ سے لفٹ میں پھنسے ہوئے تھے۔

عمران خان کے وکیل لطیف کھوسہ کیس کی سماعت کے بعد جب واپس روانہ ہوئے تو وہ لفٹ میں پھنس گئے جس کے بعد ہائیکورٹ کی عمارت کے مینٹیننس ڈپارٹمنٹ کو اطلاع دی گئی۔

لطیف کھوسہ اور دیگر افراد تقریباً آدھے گھنٹے سے زائد لفٹ میں پھنسے رہے جب کہ مینٹیننس کے عملے نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر دروازہ نہ کھل سکا جس پر جس کے بعد لفٹ کے باہر موجود وکلا نے شور شرابا شروع کردیا۔ جس کے باعث لفٹ کے باہر کھڑے وکلا نے لفٹ کا دروازہ توڑنے کی کوشش کی۔

انتظامیہ نے لفٹ کا دروازہ کھولنے کے لیے ریسکیو کے عملے کو طلب کیا جس کےبعد ریسکیو اہلکاروں نے لفٹ کا دروازہ توڑ کر تمام افراد کو باہر نکالا جس میں تمام افراد کی حالت غیر تھی اور وہ پسینے میں شرابور تھے۔

ریسکیو اہلکاروں کا کہنا ہےکہ لفٹ میں گنجائش سے زیادہ لوگوں کی وجہ سے لفٹ رکی جب کہ لفٹ میں کوئی ایمرجنسی الارم نہیں ہے۔

Advertisement
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 days ago
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 days ago
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 days ago
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 days ago
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 days ago
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 days ago
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 days ago
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 days ago
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 days ago
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 days ago
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 days ago
Advertisement