Advertisement
پاکستان

ملک کے اندر انتخابات کا معاملہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے،شیخ رشید

تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے یا صدر نے اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 25th 2023, 8:52 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
ملک کے اندر انتخابات کا معاملہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے،شیخ رشید

 سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ ملک کے اندر انتخابات کا معاملہ روز بروز پیچیدہ ہوتا جا رہا ہے، تاریخ الیکشن کمیشن نے دینی ہے یا صدر نے اسکا فیصلہ ہونا باقی ہے۔

اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیخ رشید کا کہنا تھا کہ گیند لاء منسٹری کی کورٹ میں ہے، ڈالر ٹرپل سنچری کر چکا ہے، کھانے اور گاڑی چلانے کا تیل، بجلی کا بل اور آٹا، چینی غریب کیلئے سنگین صورت اختیار کر چکا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان کی معاشی مشکلات سنگین ہوگئی ہیں، سعوی عرب اور چین کی امداد کے باوجود بھی ڈالر کے مقابلے میں روپے کی گراوٹ کم نہیں ہو رہی،آئندہ 5 سال میں ہمیں 88 ارب ڈالر کی ضرورت ہے، اب ہمیں کوئی بھی ڈالر دینے کے لئے تیار نہیں، کچھ سمجھ نہیں آ رہی کیا ہونے جا رہا ہے، صورتحال واضح نہیں ہے۔

سابق وفاقی وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ وقارمسعود صاحب میرے ذاتی دوست ہیں میں ان سے ذاتی طورپر یہ کہنا چاہوں گا کہ پٹرول اور بجلی کے مسئلے کا کوئی حل نکالیں اور آٹے کو غریب کی قوت خرید کے قابل بنائیں ورنہ یہ مسئلہ سنگین اور گھمبیر ہوجائے گا پھر کسی سے نہیں سنبھالا جائے گا۔

Advertisement
پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک

  • 3 دن قبل
وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال

  • 2 دن قبل
ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت

  • 2 دن قبل
امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک

  • 2 دن قبل
پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب

  • 3 دن قبل
ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں  ہزارں روپے کی کمی

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی

  • 4 دن قبل
اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا

  • 4 دن قبل
پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی

  • 3 دن قبل
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع

  • 3 دن قبل
مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی

  • 4 دن قبل
دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا

  • 2 دن قبل
آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ

  • 4 دن قبل
Advertisement