ملاقات میں باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے


نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے پاکستان میں امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کی ملاقات،باہمی دلچسپی کے دوطرفہ امور پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔
نگراں وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے کہا ہے کہ پاکستان امریکا کے ساتھ تجارت ،سرمایہ کاری، توانائی، سلامتی اور موسمیاتی تبدیلی سمیت اہم شعبوں میں دوطرفہ تعاون کو مزید فروغ دینے کا خواہاں ہے، نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری انتخابی عمل کیلئے الیکشن کمیشن کی معاونت کرنا ہے، امریکی کمپنیاں انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع فائدہ اٹھا سکتی ہیں۔ پاکستان اور امریکا کے درمیان دیرینہ اور وسیع البنیاد تعلقات ہیں جن کی جڑیں باہمی احترام، مشترکہ مفادات اور مشترکہ اقدار میں ہیں۔ نگراں حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ انتخابی عمل میں الیکشن کمیشن کی مدد کرے اور جمہوری طریقے سے اقتدار کی منتقلی کے حوالے سے آئینی تسلسل کو برقرار رکھے۔
امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم نے وزیراعظم کو عہدہ سنبھالنے پر مبارکباد دی اور پاکستان کے اقتصادی اور ترقیاتی ایجنڈے کی حمایت کے لئے امریکا کی خواہش کا اعادہ کیا۔ ڈونلڈ بلوم نے کہا کہ صاف شفاف انتخابات کے انعقاد کےلیے نگران حکومت سے تعاون کرینگے۔نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ سے ملاقات کر کے دلی مسرت ہوئی،پاکستان اور امریکہ تعلقات میں وسعت کے لیے اپنے عزم کا اظہار کیا،امریکہ، پاکستان میں آزادانہ اور منصفانہ انتخابات چاہتا ہے۔ پاکستان اور امریکہ بہتر مستقبل کی تعمیر کے لیے سرسبز اتحاد کو آگے بڑھانا چاہتے ہیں،پاکستان میں مذہبی اقلیتوں کا تحفظ چاہتے ہیں،پاکستان کی معاشی بحالی کے لیے بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کے اشتراک متواتر اشتراک چاہتے ہیں

پشاور: نجی اسکول کی چھت گرنے سے30 بچے, دوخاتون ٹیچر ہلاک
- 3 days ago

وزیر خزانہ اور فچ ریٹنگز کے نمائندوں کا پاکستان کی معاشی کارکردگی پر تبادلہ خیال
- 2 days ago
ٹیکس گوشوارے جمع کروانے کی آخری تاریخ میں ایک بار پھر توسیع
- 3 days ago

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 4 days ago

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 4 days ago

پنجاب یونیورسٹی لاہور میں لالی وڈ کی نئی فلم 'پشمینہ' کی اوپپنگ تقریب
- 3 days ago

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 4 days ago

امریکا: 16 سالہ لڑکےکی اسکول میں فائرنگ،3 بچے اورایک استاد ہلاک
- 2 days ago

ایکشن، رومانس اور سسپنس سے بھرپور فلم ’’مینگو جٹ‘‘ ریلیز، پریمیئر میں شوبز ستاروں کی شرکت
- 2 days ago

دفترخارجہ نے بھارتی وزیردفاع کے پاکستان کیخلاف اشتعال انگیز بیان کو مسترد کر دیا
- 2 days ago

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 4 days ago

پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس میں خیبرپختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کی توثیق کردی گئی
- 3 days ago





