دنیا
اترپردیش،ہندو ٹیچر کی اسلام کے خلاف زہر افشانی، ہندو طلبا ءکو مسلم طالب علم کو تھپڑ مارنے کا حکم دیدیا
ہندو طلباء کو ایک سات سالہ مسلم طالب کو زور سے تھپڑ رسید کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے
لکھنو: بھارتی ریاست اترپردیش میں ایک ہندو ٹیچرترپتا تیاگی نے اسلام کے خلاف شدید زہر افشانی کرتے ہوئے ہندو طلباءکو ایک مسلم طالب علم کو تھپڑ رمارنے کا حکم دیدیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق یہ واقعہ اتر پردیش کے شہر مظفر نگر کے ایک سکول میں پیش آیا ہے۔
واقعے کی ایک ویڈیو بھی وائرل ہوئی ہے جس میں معلمہ ترپتا تیاگی کو اسلام کے بارے میں نازیبا الفاظ کہتے ہوئے اور ہندو طلباء کو ایک سات سالہ مسلم طالب کو زور سے تھپڑ رسید کرنے کا حکم دیتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
How humiliating for a small child to be put through this at a young age.
— Abu Hafsah (@AbuHafsah1) August 25, 2023
Making the Muslim boy stand in front of the whole class and getting the Hindu kids to come and slap him.
That teacher needs a slap tbh pic.twitter.com/n1KDWtTTwQ
بھارتی پارلیمنٹ کے رکن اور مجلس اتحاد المسلمین کے صدر بیرسٹر اسدالدین اویسی نے واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے واقعے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ اترپردیش کے ایک اسکول کی ٹیچر ایک مسلم بچے کو کلاس کے دوسرے بچوں سے پٹائی کروارہی ہے اور اس پرفخر بھی کررہی ہے ۔ کانگریس کے رہنما ششی تھرور نے بھی واقعے پر سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے اسے افسوسناک قرار دیا ہے۔
علاقائی
اسکردو:گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آ گئی،5 افراد جاں بحق
مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے،پولیس
اسکردو میں گاڑی لینڈ سلائیڈنگ کی زد میں آنے سے 5 افراد دب کر جاں بحق ہو گئے۔
پولیس ذرائع کے مطابق لینڈ سلائیڈنگ کا واقعہ ملوپہ کے مقام پر پیش آیا جہاں گاڑی میں سوار 5 افراد دب کر جاں بحق ہوئے۔
پولیس حکام کہنا ہے کہ ملبے سے لاشیں نکالنے کے لیے ریسکیو ٹیمیں روانہ ہو گئی ہیں۔
پولیس کے مطابق حادثے میں جاں بحق افراد کا تعلق شنگوس گاؤں سے ہے، گاڑی اسکردو سے شینگوس جارہی تھی۔
تجارت
ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی
سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔
محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔
پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔
سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔
پاکستان
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین مکمل ، وطن واپسی کے لئے روانہ
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا دورہ چین مکمل کرکے وطن واپسی کے لئے روانہ ہو گئیں۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز کو ایئرپورٹ پرڈائیریکٹر فارن افیئرز مس ہیلن اور دیگر اعلی حکام نے رخصت کیا ،
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے بیجنگ میں روبوٹک زرعی آلات بنانے والے ادارے اے آئی فورس ٹیک کا دورہ کیا، وزیر اعلیٰ نے بلیو ٹیک ائیر الائنس، ہائی جیا میڈیکل ، شی جی تان ہسپتال اور بیجنگ میونسپل کمیشن آف ٹرانسپورٹ کے دورے کئے ۔
وزیر اعلیٰ نے کمیونسٹ پارٹی آف چائنا ا کی دعوت پر چین کا آٹھ روزہ دورہ کیا ،سینیٹر پرویز رشید، سینئر صوبائی وزیر مریم اورنگزیب، صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عظمی بخاری ،وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان ،وزیر زراعت عاشق کرمانی بھی ہمراہ تھے ۔
وزیر اعلیٰ نےکیمونسٹ پارٹی آف چائنا کے منسٹر سے ملاقات اور ظہرانے میں شرکت کی ، مریم نواز نے منسٹر ماحولیات سے بھی ملاقات کی، شنگھائی میں کیمونسٹ پارٹی آف چائنا کی میوزیم جنکو سولر کمپنی اور منہانگ ڈسٹرکٹ انڈسٹریل زون کے دورے کئے ، مریم نواز نے ماحولیاتی آلودگی پر کانفرنس سے کلیدی خطاب کیا ۔
وزیر اعلیٰ مریم نواز نے شنگھائی ایکسپریمنٹل سکول، ہواوے ٹیکنالوجیز اور بی جی آئی جینو مکس کے دورے بھی کئے، وزیر اعلیٰ نے پنجاب چین انویسٹمنٹ کانفرنس سے بھی خطاب کیا ،چائینہ کی حکمران جماعت کے اعلی سطحی وفود سے ملاقاتیں کیں .
-
کھیل 2 دن پہلے
چیمپئنز ٹرافی ہائبرڈماڈل کے تحت ہو گی، آئی سی سی نے منظوری دے دی، بھارتی میڈیا کا دعویٰ
-
تفریح 2 دن پہلے
ساؤتھ فلم پشپا2 کے ہیرو الو ارجن کو پولیس نے گرفتار کر لیا
-
پاکستان 2 دن پہلے
سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان اور خیبر پختونخوا میں کارروائیاں،43 خارجی ہلاک
-
کھیل 19 گھنٹے پہلے
محمد عامر اور عماد وسیم کے بعد ایک او ر کرکٹر نے ریٹائرمنٹ کا اعلان کر دیا
-
علاقائی ایک دن پہلے
مظفر گڑھ :تیز رفتا ر مسافر وین ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی،4 افراد جاں بحق،12 شدید زخمی
-
کھیل 2 دن پہلے
میچ فکسنگ الزامات:لنکا ٹی10 لیگ فرنچائز کا بھارتی مالک گرفتار
-
پاکستان 2 دن پہلے
وزیر اعظم سے تاجکستان کے وزیر توانائی کی ملاقات،دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال
-
تجارت ایک دن پہلے
پاکستان اور ایشیائی ترقیاتی بینک کے درمیان 330 ملین ڈالر کے قرض پروگرام پر باضابطہ دستخط