جی این این سوشل

کھیل

انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ (کل) سے کراچی میں شروع ہو گی

چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی

پر شائع ہوا

کی طرف سے

انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ (کل) سے کراچی میں شروع ہو گی
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اسلام آباد: پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے زیر اہتمام انٹر ڈیپارٹمنٹ باکسنگ چیمپئن شپ (کل) پیر اگست سے کراچی میں شروع ہو گی۔

پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل کرنل ریٹائرڈ ناصر اعجاذ تنگ نے بتایا کہ چیمپئن شپ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں اور چیمپئن شپ میں ملک بھر سے نو ٹیمیں حصہ لیں گی جن میں پاکستان آرمی، پاکستان نیوی، پاکستان ائیر فورس، پاکستان واپڈا، پاکستان ریلوے، ہائر ایجوکیشن کمیشن، پی بی ایف ٹیم اورکراچی پورٹ ٹرسٹ شامل ہیں۔

ایونٹ میں مردوں کے تیرہ اور خواتین کی سات ویٹ کیٹگریز کے مقابلے رکھے گئے ہیں۔ مردوں کے ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، منفی 51 کلوگرام، 54کلوگرام، 57 کلوگرام، 60 کلوگرام، 63.5 کلوگرام، 67 کلوگرام، 71 کلوگرام، 75 کلوگرام، 80 کلوگرام، 86 کلوگرام، 92 کلوگرام اور پلس92 کلوگرام شامل ہیں جبکہ خواتین کے سات ویٹ کیٹگریز میں منفی 48 کلوگرام، 50 کلوگرام، 52 کلوگرام، 54 کلوگرام، 57 کلوگرام، 81 کلوگرام اور پلس 81 کلوگرام رکھے گئے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ چیمپئن شپ میں ایک اور خصوصیات رکھی گئی ہے کہ ایک باکسر دو ویٹ کیٹگریز کے مقابلوں میں حصہ لے سکتا ہے اور چیمپئن شپ 2 ستمبر تک جاری رہے گی۔چیمپئن شپ کے اختتام پر کامیابی حاصل کرنے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے

 

تجارت

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی

محکمہ موسمیات نے ملک کے چند علاقوں میں ہلکی بارش اور پہاڑوں پر برفباری کی پیشگوئی کر دی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک جبکہ پہاڑی علاقوں میں شدید سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے جبکہ اسلام آباد اور گرد و نواح میں موسم سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اورخشک جبکہ مری، گلیات اور گرد و نواح میں سرد اور مطلع جزوی ابر آلود رہنے کا امکان ہے۔ صبح کے اوقات میں ساہیوال، اوکاڑہ، ملتان، بہاولپور، رحیم یار خان، بہاولنگر اور گرد و نواح میں بعض مقامات پر ہلکی دُھند چھائے رہنے کی توقع ہے۔

سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم سرد اور خشک رہنے کا امکان ہے تاہم صبح کے اوقات میں سکھر، شکار پور، کشمور، خیر پور اور گرد و نواح میں ہلکی دھند چھائے رہنے کی توقع ظاہر کی گئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید

اسرائیل نے شمالی غزہ اورخان یونس میں پناہ گزینوں کونشانہ بنایا، غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پرڈرون حملے میں 2افرادشہید ہوئے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید

 اسرائیلی فوج کی غزہ میں سکولوں اورگھروں پربمباری سے52افراد شہید ہو گئے۔


اسرائیل نے شمالی غزہ اورخان یونس میں پناہ گزینوں کونشانہ بنایا، غزہ سٹی میں شہریوں کے ایک گروپ پرڈرون حملے میں 2افرادشہید ہوئے۔


اسرائیلی فورسز نے بیت لاہیا میں عمارتوں کودھماکے سے اڑادیا ، غزہ میں سپتال میںبھی گولہ باری کی گئی ،ایمبولینس تباہ، متعدد افراد زخمی ہوئے، بمباری سےتباہ ہونے والے نصیرات کیمپ کے ملبے سے مزید لاشیں برآمد ہوئی ہین، غزہ میں شہداکی مجموعی تعداد44ہزار 900 سے تجاوز کرگئی۔    

پڑھنا جاری رکھیں

صحت

وزیر اعظم کا پولیو کے خلاف عالمی تعاون پر اظہار تشکر

انہوں نے پولیو کے خلاف مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم کا پولیو کے خلاف عالمی تعاون پر اظہار تشکر

وزیراعظم نے پولیو کے خلاف عالمی سطح پر تعاون کرنے والے بین الاقوامی شراکت داروں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ سعودی عرب، بل گیٹس فاؤنڈیشن اور عالمی ادارہ صحت (WHO) کا تعاون قابل ستائش ہے۔

وزیراعظم نے پولیو کے نئے کیسز کی رپورٹ پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 60 نئے پولیو کیسز کا سامنا آنا بہت بڑا چیلنج ہے، لیکن ہم پورے پاکستان میں پولیو کے خلاف جنگ جیتیں گے۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم پولیو کو ملکی سرحدوں سے باہر نکال کر دم لیں گے۔

وزیراعظم نے پولیو کے خاتمے کے لیے سعودی ولی عہد کی کاوشوں کو بھی سراہا اور کہا کہ پاکستان سے پولیو کے خاتمے میں سعودی ولی عہد کا کردار قابل قدر ہے۔

انہوں نے پولیو کے خلاف مہم کے آغاز کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ آج سے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلا کر مہم کا آغاز کر دیا ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll