Advertisement

پاکستان نے افغا نستان کو آخری ون ڈے میں شکست دے دی ،ٹاپ رینکنگ پر براجمان

سیریز میں تین صفر کی فتح پاکستان کو نمبر ون پوزیشن پر لے آئی ہےاب پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Aug 27th 2023, 5:59 am
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان نے افغا نستان کو آخری ون ڈے میں شکست دے دی ،ٹاپ رینکنگ پر براجمان

پاکستان نے افغانستان کو تیسرے اور آخری ایک روزہ بین الاقوامی کرکٹ میچ میں 59 رنز سے شکست دے کر سیریز میں3-0سے وائٹ واش کر دیا، اس فتح کے ساتھ ہی پاکستانی ٹیم نے آئی سی سی ون ڈے ٹیم رینکنگ میں دوبارہ ٹاپ پوزیشن حاصل کر لی ہے، افغانی ٹیم 268 رنز کے ہدف کے تعاقب میں 49 ویں اوور میں 209 رنز پر ڈھیر ہو گئی، مجیب الرحمان کی افغانستان کی طرف سے تیزترین ففٹی بھی ٹیم کو شکست سے نہ بچا سکی،رضوان میچ اورامام الحق سیریز کے بہترین کھلاڑی قرار پائے

سیریز میں تین۔ صفر کی فتح پاکستان کو نمبر ون پوزیشن پر لے آئی ہے، اب پاکستان آئی سی سی ون ڈے رینکنگ میں 119 پوائنٹس کے ساتھ پہلی پوزیشن پر آگیا ہے جب کہ آسٹریلیا کی ٹیم 118 پوائنٹس کے ساتھ دوسری اور بھارت 113 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے.

پاکستان ٹیم دوسری مرتبہ ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن پر آئی ہے، پاکستان نے اس سال مئی میں نیوزی لینڈ کے خلاف سیریز جیت کر  تاریخ میں پہلی بار ون ڈے رینکنگ میں ٹاپ پوزیشن حاصل کی تھی۔

پاکستان کرکٹ ٹیم نے اس سال 11 میں سے 8 ون ڈے میچز جیتے ہیں، پاکستان کرکٹ ٹیم کا اگلا ون ڈے اسائنمنٹ ایشیاکپ ہے۔

پی سی بی منیجمنٹ کمیٹی کے چیئرمین ذکا اشرف نے پاکستان ٹیم کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا ہے کہ نمبر ون ٹیم بننا پاکستان کی محنت اور شاندار کھیل کا نتیجہ ہے۔

Advertisement
ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی

  • ایک دن قبل
پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط

  • ایک دن قبل
ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا

  • ایک دن قبل
'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل

  • 3 دن قبل
شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی

  • 2 دن قبل
پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ

  • 3 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی

  • 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا

  • 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب

  • 3 دن قبل
وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور

  • 3 دن قبل
رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین

  • 2 دن قبل
Advertisement