جس اکاونٹ سے فیس جمع کرائی جاتی ہے اسی اکاونٹ سے واپسی کے آپشن سے فیس واپس لی جاسکتی ہے،سعودی محکمہ داخلہ

سعودی عرب کے محکمہ داخلہ نے کہا ہے کہ اقامہ کی تجدید کے لیے جتنی فیس ابشرسسٹم میں درکارہوتی ہے وہ محکمہ داخلہ کے اکاونٹ میں منتقل کرلی جاتی ہے باقی رہ جانے والی فیس اسی اکاونٹ کے ذریعے واپس حاصل کی جاسکتی ہے۔
سعودی خبررساں ادارے کے مطابق محکمہ داخلہ کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ تجارتی شعبے کے تحت آنے والے کارکنوں کے امورکی نگران وزارت افرادی قوت وسماجی بہبود آبادی ہے۔ مملکت میں مروجہ ’سعودائزیشن‘ کے نظام کے تحت غیرملکی کارکنوں کے لیے ویزے جاری کیے جاتے ہیں۔
محکمہ داخلہ نے کہا کہ اقامہ کی تجدید کے لیے جتنی فیس ابشرسسٹم میں درکارہوتی ہے وہ محکمہ داخلہ کے اکاونٹ میں منتقل کرلی جاتی ہے باقی رہ جانے والی فیس اسی اکاونٹ کے ذریعے واپس حاصل کی جاسکتی ہے۔
واضح رہے گھریلو کارکنوں کے اقامہ کی سالانہ فیس 600 ریال ہوتی ہے۔ اقامہ تجدید کی فیس مطلوبہ مدت کےلیے جمع کرانے کے بعد اضافی فیس اسی اکاونٹ میں رہتی ہے۔جمع شدہ باقی فیس واپس لینے کےلیے جس اکاونٹ سے فیس جمع کرائی گئی تھی اسی اکاونٹ کے ذریعے واپسی کے آپشن کو اختیار کرتے ہوئے فیس واپس لی جاسکتی ہے۔
فیس تین سے پانچ دن کے اندر واپس اسی اکاونٹ میں ری فنڈ ہوجاتی ہے۔ بعض اوقات بیلنس رقم کی واپسی میں دشواری کا سامنا کرنا پڑنے پر مقررہ بینک سے رجوع کیاجاسکتا ہے جہاں موجود اہلکار اکاونٹ کا جائزہ لینے کے بعد معاملے کو بہترطورپرحل کرتے ہیں۔
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل




