بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید نے کہا کہ بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہےاگلے مہینے پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پیٹرول ڈالے گا، الیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینےلوگوں کے لئے پیٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہے۔
انہوں نے کہا کہ لوگ بغیر کسی لیڈر اور بغیر کسی جماعت کےسڑکوں پر آگئے ہیں اور ستمبر ستمگر ثابت ہو سکتا ہے۔ 16 مہینے موج میلہ کرنے والے اور کپڑے بیچ کر ریلیف دینے والے عوام کو تکلیف دے کر لندن بھاگ گئے ہیں نگران حکومت کیا کرے گی
بڑے لوگ بجلی چوری کرتے ہیں اور بوجھ سارا غریبوں کے بلوں پر ڈال دیا جاتا ہےاگلے مہینے پیٹرول اور بجلی کا بل آگ پر پیٹرول ڈالے گاالیکشن وقت پر ہونگے یا نہیں اس سے زیادہ اہم اور سنگین مسئلہ اگلے مہینےلوگوں کے لئے پیٹرول اور بجلی کا بل ادا کرنا ہےلوگ بغیر کسی لیڈر اور بغیر کسی جماعت…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) August 27, 2023
سابق وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ عوام کا نام ہی ریاست ہے عوام سول نافرمانی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔ بجلی کا بل دوگنا ہو گیا ہے اور اگلے مہنیے شائد یہ مسئلہ سنگین ہو جائے۔ عوام کا رد عمل سیاسی نہیں قدرتی ہے کیونکہ ان کے پاس وسائل ہی نہیں کہ وہ آٹا خریدیں، بجلی کا بل بھی دیں، مکان کا کرایہ اور بچے کی فیس بھی دیں یہ ممکن نہیں ہے۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ ساری الیکٹرک کمپینوں نےاپنی گاڑیوں کی نمبر پلیٹیں بھی خوف کے مارے ہٹا دی ہیں فائلر اور نان فائلر میں کوئی فرق نہیں رہا دونوں کو کسی نا کسی طریقے سے ٹیکس دینا پڑھ رہا ہےبھوک سے مارے لوگ ریسکیو 15پر کال کر رہے ہیں جتنا روپیہ گرے گا وہ سارا بوجھ عام آدمی پر پڑے گا۔

پاک بحریہ کی بحیرہ عرب میں کارروائی،2,800 کلوگرام سے زائد منشیات ضبط
- 2 دن قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی:ملائیشیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے میں ہرا دیا
- ایک دن قبل

وزیراعظم کا اقوام متحدہ سےخطاب امتِ مسلمہ، امن پسند دنیا کے جذبات کی آواز ہے: اشرفی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 3 دن قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 2 دن قبل

شازیہ رضوان کا شیخوپورہ تھیٹرز کا اچانک دورہ، ایس او پیز کی خلاف ورزی پر کارروائی
- 2 دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 3 دن قبل

رباط میں یومِ دفاع و شہدا کی تقریب، مسلح افواج کی قربانیوں کو خراج تحسین
- 2 دن قبل

ڈی آئی خان: چیک پوسٹ کے قریب دھماکا،11 افراد ہلاک، متعدد زخمی
- 2 دن قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 3 دن قبل




